امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں اچھی پیش رفت ہوئی ہے: عمان کا دعویٰ
جنیوا، 18 فروری (ہ س)۔امریکا اور ایران کے درمیان جنیوا میں ہونے والے بالواسطہ مذاکرات کے دوسرے دور کے اختتام کے بعد عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے اعلان کیا ہے کہ بات چیت میں ''''اچھی پیش رفت ''''ہوئی ہے۔البوسعیدی جن کا ملک تہران اور واش
امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں اچھی پیش رفت ہوئی ہے: عمان کا دعویٰ


جنیوا، 18 فروری (ہ س)۔امریکا اور ایران کے درمیان جنیوا میں ہونے والے بالواسطہ مذاکرات کے دوسرے دور کے اختتام کے بعد عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے اعلان کیا ہے کہ بات چیت میں ''اچھی پیش رفت ''ہوئی ہے۔البوسعیدی جن کا ملک تہران اور واشنگٹن کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے، نے آج منگل کو اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ مذاکرات مشترکہ اہداف اور متعلقہ تکنیکی امور کے تعین کی جانب اچھی پیش رفت کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے۔انہوں نے مزید کہا: ہماری ملاقاتوں کا ماحول تعمیری تھا۔ ہم نے مل کر سنجیدہ کوششیں کیں تاکہ ایک حتمی معاہدے کے لیے چند رہنما اصول وضع کیے جا سکیں۔تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ابھی ہمارے سامنے بہت سا کام باقی ہے۔ دونوں فریق آئندہ اجلاس سے پہلے واضح اگلے اقدامات کے ساتھ روانہ ہوئے ہیں، جبکہ اگلی ملاقات کی تاریخ طے نہیں کی گئی۔یہ بیان اس کے بعد سامنے آیا جب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی، جنہوں نے مذاکرات میں اپنے ملک کے وفد کی قیادت کی، نے کہا کہ گزشتہ دور کے مقابلے میں اس دور میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔عراقچی نے آج اس سے قبل ایرانی ٹیلی وژن سے گفتگو میں بتایا کہ ان کے وفد نے امریکا کے ساتھ بنیادی اصولوں پر مفاہمت حاصل کر لی ہے، انھوں نے مزیدکہا کہ اب ہمارے پاس واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات میں آگے بڑھنے کا واضح راستہ موجود ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande