بنگلہ دیش کے وزیر اعظم سے نیپال کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی
کٹھمنڈو، 18 فروری (ہ س)۔ نیپال کے وزیر خارجہ بالانند شرما نے بنگلہ دیش کے وزیر اعظم طارق رحمان سے رسمی ملاقات کی ہے۔ شرما نے انہیں مبارکباد دی اور نیپال کی وزیر اعظم سشیلا کارکی کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پیش کیا۔ پیغام میں رحمان کی انتخابی جی
بنگلہ دیش کے وزیر اعظم طارق رحمان سے ملاقات کرتے نیپال کے وزیر خارجہ بالانند شرما۔


کٹھمنڈو، 18 فروری (ہ س)۔ نیپال کے وزیر خارجہ بالانند شرما نے بنگلہ دیش کے وزیر اعظم طارق رحمان سے رسمی ملاقات کی ہے۔ شرما نے انہیں مبارکباد دی اور نیپال کی وزیر اعظم سشیلا کارکی کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پیش کیا۔ پیغام میں رحمان کی انتخابی جیت کی ستائش کرتے ہوئے باہمی احترام، مشترکہ ترجیحات اور شراکت داری کی بنیاد پر نیپال-بنگلہ دیش تعلقات کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ڈھاکہ واقع نیپالی سفارت خانے کی طرف سے آج جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نیپال کے وزیر خارجہ شرما نے 12 فروری کو ہوئے قومی انتخابات میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کو فیصلہ کن جیت دلانے کے لیے بھی رحمان کو مبارکباد دی اور بنگلہ دیش میں پرامن و کامیاب جمہوری اقتدار کی منتقلی کی تعریف کی۔

وزیر اعظم رحمان نے حلف برداری کی تقریب میں شرما کی موجودگی کے لیے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ بنگلہ دیش کے تئیں نیپال حکومت اور نیپالی عوام کی یکجہتی اور خیر سگالی کو ظاہر کرتا ہے۔

بیان میں دونوں رہنماوں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، رابطے، تعلیم اور سیاحت کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو اور مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کرنے کی جانکاری دی گئی ہے۔ رحمان نے نیپال میں آئندہ 5 مارچ کو ہونے جا رہے پارلیمانی انتخابات کے لیے اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ نیپال میں بھی عام انتخابات کے ذریعے عوام کے منتخب نمائندے کو پرامن طریقے سے اقتدار منتقل کیا جائے گا۔

میٹنگ سے پہلے وزیر خارجہ شرما نے بنگلہ دیش کے نو منتخب وزیر اعظم اور کابینہ کے اراکین کی حلف برداری کی تقریب میں حصہ لیا۔ اپنے دورے کے دوران شرما نے اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شفیق الرحمن اور جماعت اسلامی کے امیر سے بھی ملاقات کر کے دو طرفہ تعاون کے اہم شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ کا بنگلہ دیش دورہ 19 فروری تک جاری رہے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande