
نئی دہلی، 18 فروری (ہ س)۔
نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے کیرالہ پی ایف آئی کیس میں تین سال سے مفرور ملزم معیدین کٹی پی کو متحدہ عرب امارات سے ہندوستان واپسی پر کوچین بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گرفتار کیا۔
این آئی اے نے بتایا کہ ملاپورم ضلع کے ویلانچیری کے رہنے والے معیدین کٹی ممنوعہ تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے جسمانی تربیتی کوآرڈینیٹر تھے اور ستمبر 2022 میں مقدمہ درج ہونے کے بعد ملک سے فرار ہوگئے تھے۔
ایجنسی نے پہلے اس کے گھر پر چھاپہ مارا تھا اور مجرمانہ دستاویزات برآمد کی تھیں۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ پی ایف آئی اور ان کے لیڈروں نے نوجوانوں کو بنیاد پرست بنانے اور برادریوں کے درمیان دشمنی پھیلانے کی سازش کی تھی۔
واضح رہے کہ این آئی اے نے اس معاملے میں اب تک 65 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے، اور تحقیقات جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ