اے آئی امپیکٹ سمٹ میں شرکت کےلئے ہندوستان پہنچے نیدر لینڈ کے وزیراعظم،ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کیا خیرمقدم
نئی دہلی، 18 فروری (ہ س)۔ ہالینڈ کے وزیر اعظم ڈک شوف انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ میں شرکت کے لیے ہندوستان پہنچے۔ ہوائی اڈے پر ڈاکٹر جتیندر سنگھ، مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے سائنس اور ٹیکنالوجی نے ان کا استقبال کیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھ
اے آئی امپیکٹ سمٹ میں شرکت کےلئے ہندوستان پہنچے نیدر لینڈ کے وزیراعظم،ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کیا خیرمقدم


نئی دہلی، 18 فروری (ہ س)۔ ہالینڈ کے وزیر اعظم ڈک شوف انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ میں شرکت کے لیے ہندوستان پہنچے۔ ہوائی اڈے پر ڈاکٹر جتیندر سنگھ، مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے سائنس اور ٹیکنالوجی نے ان کا استقبال کیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر یہ معلومات پوسٹ کیں۔ انہوں نے کہا کہ ہالینڈ کے وزیر اعظم ڈک شوف انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ میں شرکت کے لیے ہندوستان پہنچے ہیں۔ ان کا استقبال مرکزی وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شوف انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ میں شرکت کریں گے، ان کی شرکت سے ہندوستان-ہالینڈ دوطرفہ شراکت داری مزید گہرا اور مضبوط ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande