
نئی دہلی، 18 فروری (ہ س)۔ مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے انڈیا-اے آئی امپیکٹ سمٹ کے دوران بدھ کو برازیل کے وزیر صحت الیگزینڈر پاڈیلہ سے ملاقات کی۔ دونوں وزراءنے قابل رسائی اورکفایتی صحت کی دیکھ بھال کو فروغ دینے اور طبی مصنوعات کے ضابطے اور ڈیجیٹل صحت جیسے شعبوں میں تعاون پر زور دیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جے پی نڈا نے کہا کہ میٹنگ میں سب کے لیے قابل رسائی اورکفایتی صحت کی دیکھ بھال پر بامعنی بحث ہوئی۔ انہوں نے صحت اور دواسازی کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور مضبوط تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ نڈا نے برازیل کے وزیر صحت کو برکس وزرائے صحت کی میٹنگ میں مدعو کرتے ہوئے کہاکہ برازیل کے ساتھ مسلسل تعاون کی امید ہے اور برکس وزرائے صحت کی آئندہ میٹنگ کے لیے الیگزینڈر پاڈیلہا کا ہندوستان میں خیرمقدم کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد