صدر جمہوریہ مرمو آج وشاکھاپٹنم میں انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کا معائنہ کریں گی
وشاکھاپٹنم، 18 فروری (ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج ’سٹی آف ڈیسٹینی‘ کے نام سے مشہور وشاکھاپٹنم میں سمندری تعاون، اعتماد اور مشترکہ سیکورٹی کو فروغ دینے والے باوقار بین الاقوامی بحری پروگرام ’انٹرنیشنل فلیٹ ریویو‘ کا معائنہ کریں گی۔ انٹرنیشنل
علامتی تصویر


وشاکھاپٹنم، 18 فروری (ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج ’سٹی آف ڈیسٹینی‘ کے نام سے مشہور وشاکھاپٹنم میں سمندری تعاون، اعتماد اور مشترکہ سیکورٹی کو فروغ دینے والے باوقار بین الاقوامی بحری پروگرام ’انٹرنیشنل فلیٹ ریویو‘ کا معائنہ کریں گی۔

انٹرنیشنل فلیٹ ریویو شاندار سمندری انعقاد ہے۔ اس 'بین الاقوامی بحری مشق ملن- 2026' میں 70 سے زیادہ ممالک کی بحریہ اپنے جنگی جہاز، آبدوز اور طیاروں کا مظاہرہ کریں گی۔ اس میں کل 71 جنگی جہاز حصہ لے رہے ہیں۔ ان میں 45 ہندوستانی بحریہ کے اور 19 غیر ملکی دوست ممالک کے جہاز ہیں۔ 15 فروری سے ہندوستان کی میزبانی میں شروع اس تاریخی پروگرام کا اختتام 25 فروری کو ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ آج کے پروگرام کی مہمان خصوصی صدر جمہوریہ دروپدی مرمو صبح نو بجے فلیٹ کا معائنہ کریں گی۔

ہندوستان کا سودیشی طیارہ بردار جہاز آئی این ایس وکرانت اس انعقاد کا اہم مرکز ہے۔ یہ انعقاد سمندروں کے ذریعے اتحاد کے پیغام کے ساتھ بین الاقوامی تعاون اور دوستی کو فروغ دیتا ہے۔ اس پروگرام میں ہندوستان اپنے سودیشی جنگی جہازوں کے ذریعے فوجی طاقت کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ ہندوستانی بحریہ کے زیر اہتمام منعقد بین الاقوامی بحری مشق ملن 2026 کا مقصد دوست ممالک کی بحری افواج کے درمیان تال میل، باہمی تعاون اور سمندری سیکورٹی کو مضبوط کرنا ہے۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے ذریعے دنیا کو ہندوستان کی بڑھتی بحری طاقت کا تعارف کرائیں گی۔ اس تاریخی لمحے کا گواہ بننے کے لیے صدر جمہوریہ منگل کی شام وشاکھاپٹنم پہنچ چکی ہیں۔ وہ خلیج بنگال میں سودیشی جنگی جہاز آئی این ایس سومیدھا پر سوار ہو کر سمندر کے بیچ کھڑے بیڑے کا معائنہ کریں گی۔ پروگرام کے دوران 50 سے زیادہ لڑاکا طیارے اور ہیلی کاپٹر فلائی-پاسٹ کر کے صدر جمہوریہ کو سلامی دیں گے۔ آسمان میں مگ-29 کے، ایل سی اے تیجس، پی-8 آئی جاسوسی طیارے اور سی-کنگ ہیلی کاپٹروں کی گڑگڑاہٹ سنائی دے گی۔ دنیا کے سب سے مہلک سمندری کمانڈو مانے جانے والے بحریہ کے مارکوس سمندر کے بیچ خصوصی جنگی مہارت کا مظاہرہ بھی کریں گے۔

یہ انعقاد فوجی طاقت کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی سمندری سفارت کاری کا ایک بڑا پلیٹ فارم ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے مہاساگر وژن کے تحت ہندوستان خود کو بحر ہند کے خطے میں ایک سیکورٹی فراہم کرنے والے کے طور پر پیش کر رہا ہے۔ ملک میں فلیٹ ریویو کی روایت 1953 میں شروع ہوئی تھی۔ تب پہلے صدر جمہوریہ ڈاکٹر راجیندر پرساد نے 33 ہندوستانی جہازوں کا معائنہ کیا تھا۔ 2016 میں وشاکھاپٹنم میں اس کی شاندار تقریب ہوئی۔ اس بار کا انعقاد اس لیے خاص ہے کہ یہ دنیا کے سب سے بڑے بحری مشقوں میں سے ایک ملن-2026 کے ساتھ منعقد ہو رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande