مدھیہ پردیش کے کونو نیشنل پارک میں جنوبی افریقہ سے لائی گئی چیتا گامنی نے تین بچوں کو جنم دیا
نئی دہلی، 18 فروری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے کونو نیشنل پارک میں تین چیتا کے بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ اسی کے ساتھ کونو میں چیتوں کی تعداد بڑھ کر 38 ہو گئی ہے۔ مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے آج خوشخبری شیئر کرتے ہوئے نئے بچوں کی اچھی صحت کی تمنا کی۔ انہوں
چیتا کے بچے اپنی ماں کے ساتھ۔


نئی دہلی، 18 فروری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے کونو نیشنل پارک میں تین چیتا کے بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ اسی کے ساتھ کونو میں چیتوں کی تعداد بڑھ کر 38 ہو گئی ہے۔ مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے آج خوشخبری شیئر کرتے ہوئے نئے بچوں کی اچھی صحت کی تمنا کی۔

انہوں نے ایکس پر بتایا کہ کونو نیشنل پارک میں تین نئے چیتا کے بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ جنوبی افریقہ سے لائی گئی چیتا گامنی نے دوسری بار تین بچوں کو جنم دیا ہے۔ یہ ہندوستان میں چیتا بازآبادکاری کی سمت میں ایک اور بڑی کامیابی ہے۔ یہ ہندوستانی سرزمین پر چیتا کی نویں کامیاب کوشش ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 27 ہندوستانی نژاد بچے زندہ ہیں۔ ان نئے بچوں کے ساتھ ہندوستان میں چیتوں کی کل تعداد 38 ہو گئی ہے۔ یہ کامیابی پروجیکٹ چیتا کے تحت چل رہی تاریخی تحفظاتی کوششوں کی کامیابی کو ظاہر کرتی ہے۔

مرکزی وزیر نے اسے ملک کی جنگلی حیات کے تحفظ کی مہم کا قابل فخر لمحہ بتایا اور فیلڈ اسٹاف و ویٹرنری (جانوروں کے علاج) ٹیموں کی ستائش کی، جنہوں نے دن رات محنت کر کے اس خواب کو شرمندہ تعبیر کیا۔ انہوں نے تمنا کی کہ گامنی اور اس کے تینوں بچے صحت مند اور مضبوط بنیں نیز ہندوستان کی چیتا احیاء کی داستان کو آگے بڑھائیں۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں پروجیکٹ چیتا کی رسمی شروعات 17 ستمبر 2022 کو ہوئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر نامیبیا سے لائے گئے پہلے 8 چیتوں کو مدھیہ پردیش کے کونو نیشنل پارک میں چھوڑ کر اس پروجیکٹ کا آغاز کیا۔ یہ دنیا کا پہلا بین البراعظمی بڑے جنگلی گوشت خور جانداروں کی منتقلی کا پروجیکٹ ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande