
نئی دہلی، 18 فروری (ہ س): وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو اسپین کے صدر پیڈرو سانچیز کے ساتھ انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ کے موقع پر دو طرفہ بات چیت کی۔ بات چیت کے دوران دونوں رہنماو¿ں نے ہندوستان اور اسپین کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیا کہ وزیر اعظم مودی نے اسپین کے صدر پیڈرو سانچیز کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، جو انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ میں شرکت کر رہے تھے۔ بات چیت کے دوران، دونوں رہنماو¿ں نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماوں نے تجارت، معیشت، اختراع، صحت، موسمیاتی تبدیلیوں کے ردعمل اور تعلیم سمیت متعدد مسائل پر وسیع پیمانے پر بات چیت کی۔ وزیر اعظم مودی نے اس کے بعد اسین کے صدر سانچیز کی ہندوستان-یورپی یونین تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ان کی مسلسل حمایت کے لیے ان کی تعریف کی۔
قابل ذکر ہے کہ اسپین کے صدر پیڈرو سانچیز مصنوعی ذہانت سے متعلق چوتھی عالمی چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے آج صبح ہندوستان پہنچے۔ ہوائی اڈے پر مرکزی وزیر جینت چودھری نے ان کا استقبال کیا۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی