
نئی دہلی، 18 فروری (ہ س)۔
وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو یہاں بھارت منڈپم میں انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 کا افتتاح کریں گے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے بتایا کہ افتتاحی تقریب تقریباً 9:40 بجے منعقد ہوگی، جہاں وزیر اعظم مودی فرانس کے صدر، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور کئی سرکردہ صنعت کاروں کے ساتھ شامل ہوں گے۔ اس کے بعد، وزیر اعظم، دیگر عالمی رہنماو¿ں کے ساتھ، انڈیا اے آئی امپیکٹ ایکسپو کا دورہ کریں گے اور مختلف ممالک کے پویلین کا دورہ کریں گے۔
وزیراعظم دوپہر 12 بجے شروع ہونے والے قائدین کے پلینری اجلاس میں شریک ہوں گے۔ سربراہان مملکت، وزرائ اور کثیر جہتی اداروں کے سینئر نمائندے مصنوعی ذہانت پر قومی اور عالمی ترجیحات کا خاکہ پیش کریں گے۔ شام 5:30 بجے، وزیراعظم سی ای او گول میز کانفرنس میں شرکت کریں گے، جہاں عالمی صنعت اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سینئر ایگزیکٹوز سرمایہ کاری، تحقیقی تعاون، اور اے آئی سسٹمز کی تعیناتی پر تبادلہ خیال کریں گے۔
انڈیااے آئی امپیکٹ سمٹ کا تھیم ہے سروجن ہتائے، سروجن سکھائے ، یعنی سب کے لیے فلاح اور خوشی۔ اس کے تین اہم ستون ہیں انسانیت، کرہ ارض اور ترقی۔ سربراہی اجلاس میں سات ورکنگ گروپس بنائے گئے ہیں، جواے آئی کے مختلف شعبوں میں ٹھوس نتائج فراہم کرنے کے لیے کام کریں گے۔
سربراہی اجلاس میں 500 عالمی اے آئی ماہرین، 20 سے زائد سربراہان مملکت اور حکومت، تقریباً 60 وزراء اور نائب وزراء ، 100 سی ای اوز اور بانی، 150 ماہرین تعلیم اور محققین، اور 400 ٹیکنالوجی ایگزیکٹوز شرکت کریں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ