گروگرام: چین کے سائبر ٹھگوں کو کالنگ سپورٹ فراہم کرنے کے الزام میں تین ملزم گرفتار
۔اس سے قبل ایک خاتون کو کیا جا چکا ہے گرفتار ۔سائبر فراڈ کرنے والوں کے خلاف گروگرام پولیس کی بڑی کاروائی گروگرام، 18 فروری (ہ س)۔ چین کے سائبر ٹھگوں کو کالنگ سپورٹ فراہم کرنے والے تبت کے دوملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزمان ورچوئل سم باکس ل
Gurugram-china-cyber-criminal-arrest


۔اس سے قبل ایک خاتون کو کیا جا چکا ہے گرفتار

۔سائبر فراڈ کرنے والوں کے خلاف گروگرام پولیس کی بڑی کاروائی

گروگرام، 18 فروری (ہ س)۔ چین کے سائبر ٹھگوں کو کالنگ سپورٹ فراہم کرنے والے تبت کے دوملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزمان ورچوئل سم باکس لگا کر ہندوستانیوں کو سائبر فراڈ کا شکار بناتے تھے۔ وہ گیمنگ، سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل اریسٹ کے نام پر فراڈ کرتے تھے۔ پولیس کے ترجمان سندیپ کمار نے بدھ کو بتایا کہ ملزمین کے قبضے سے 20 پورٹ کے ساتھ ایک سم باکس اور ایک لیپ ٹاپ برآمد کیا گیا ہے۔ ان دونوں ملزمین سے پہلے ایک خاتون کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔

سائبر ایسٹ تھانے کی پولیس ٹیم نے اس معاملے میں دو اضافی ملزمان کو 14 فروری 2026 کو دہلی کے مجنو کا ٹیلا سے گرفتار کیا تھا۔ ملزمان کی شناخت ناگالینڈ کے رہنے والے کرما (32 سال) اور ہماچل پردیش کے منڈی کے رہنے والے ٹیسلٹریم (33 سال) کے طور پر کی گئی ہے۔ ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے تین روزہ ریمانڈ پر لیا گیا تھا۔

ان سے حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر دہلی کے مجنو کا ٹیلا سے ایک اور ساتھی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کی شناخت دھرم شالہ، ہماچل پردیش کے رہنے والے نگوانگ گلسٹسین (35 سال) کے طور پر ہوئی ہے ۔ تینوں ملزمان کو دہلی سے کٹھمنڈو جانے والی بس سے گرفتار کیا گیا۔ وہ ہندوستان سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

گزشتہ10 فروری 2026 کو تھانہ سائبر کرائم ایسٹ گروگرام پولیس کو معتبر ذرائع سے معلوم ہوا کہ ایک شخص اور اس کی بیوی سائبر فراڈ کرنے کے لیے ورچوئل سم باکس کا استعمال کرتے ہوئے سیکٹر 28 میں ایک ورچوئل، غیر قانونی ٹیلی فون ایکسچینج چلا رہے ہیں۔ جس سے انٹرنیشنل کال کو لوکل وائس کال میں تبدیل کر کے سائبر بدمعاشوں کے ذریعہ بیرون ملک بیٹھ کر ہندوستانیوں کے ساتھ دھوکہ دہی کی جاتی ہے۔ اس کے بعد ملزم انہیں کال کرکے ان کے ساتھ ڈیجیٹل اریسٹ، گیمنگ اور سرمایہ کاری کی دھوکہ دہی کرتے ہیں۔

سم باکس ایسے جدیدسیٹ اپ ہیں جنہیں غیر ملکی دہشت گرد اور ملک دشمن گروہ اپنے مقامی کیڈرز، سلیپر سیلز اور حامیوں سے رابطہ کرنے اور سائبر فراڈ کے لیے کال روٹنگ کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ غیر قانونی وی او آئی پی کال روٹنگ ملک کی اندرونی سلامتی کے لیے نقصان دہ ہے۔

سائبر کرائم تھانہ ایسٹ کے انسپکٹر امت کی پولیس ٹیم نے اطلاع میں بتائے گئے مقام پر 10فروری 2026کوسیکٹر 28 میں چھاپہ مارا۔ وہاں ، ایک عمارت کی چوتھی منزل پر کرائے کے اپارٹمنٹ میں تین موبائل فون کام کرنے کی حالت میں برآمد ہوئے۔ تینوں موبائل فون خود بخود کام کر رہے تھے۔ ان فون سے مختلف ہندوستانی نمبروں پر خودکار کال کی جارہی تھیں۔

موبائل فون ایک نمبر سے فون کٹنے کے بعد فون اپنے آپ دوسرے نمبر پر کال کر رہے تھے۔ جائے وقوعہ پر موجود ایک خاتون کو پولیس ٹیم نے گرفتار کیااور اس کی شناخت ناگالینڈ کی رہنے والی کنگ پنمئی (30 سال) کے طور پر کی گئی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande