دس ریاستوں کی 37 راجیہ سبھا نشستوں کے دو سالہ انتخابات کی نوٹیفکیشن 26 فروری کو، 16 مارچ کو ووٹنگ
نئی دہلی، 18 فروری (ہ س)۔ الیکشن کمیشن نے 10 ریاستوں کی 37 راجیہ سبھا نشستوں کے لیے ہونے والے دو سالہ انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔ تمام نشستوں کے لیے 26 فروری کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا اور 16 مارچ کو ووٹنگ ہوگی۔ اسی دن نتائج کا بھی اعلان کر دی
دس ریاستوں کی 37 راجیہ سبھا نشستوں کے دو سالہ انتخابات کی نوٹیفکیشن 26 فروری کو، 16 مارچ کو ووٹنگ


نئی دہلی، 18 فروری (ہ س)۔ الیکشن کمیشن نے 10 ریاستوں کی 37 راجیہ سبھا نشستوں کے لیے ہونے والے دو سالہ انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔ تمام نشستوں کے لیے 26 فروری کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا اور 16 مارچ کو ووٹنگ ہوگی۔ اسی دن نتائج کا بھی اعلان کر دیا جائے گا۔

کمیشن نے بدھ کے روز ایک پریس ریلیز جاری کرکے اس کی معلومات دی۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ ان تمام راجیہ سبھا اراکین کی مدتِ کار اپریل کے مہینے میں ختم ہونے والی ہے۔ ان 37 نشستوں میں مہاراشٹر کی سات، اڈیشہ کی چار، تمل ناڈو کی چھ، مغربی بنگال کی پانچ، آسام کی تین، بہار کی پانچ، چھتیس گڑھ کی دو، ہریانہ کی دو، ہماچل پردیش کی ایک اور تلنگانہ کی دو نشستیں شامل ہیں۔

مہاراشٹر: ڈاکٹر بھگوت کشوراؤ کراڈ، ڈاکٹر (محترمہ) فوزیہ تحسین احمد خان، پریانکا وکرم چترویدی، شرد چندر گووند راؤ پوار، دھیرج شیل موہن پاٹل، رجنی اشوک راؤ پاٹل، رام داس باندو آٹھاولے۔

اڈیشہ: ممتا مہنتا، مجیب اللہ خان، سُجیت کمار، نرنجن بیشی۔

تمل ناڈو: این آر ایلنگو، پی سیلوا راسو، ایم تھمبیدورائی، تروچی شیوا، ڈاکٹر کنی موزی این وی این سومو، جی کے واسن۔

مغربی بنگال: ساکیت گوکھلے، ریتابرت بنرجی، بکاش رنجن بھٹاچاریہ، موسام نور (5 جنوری 2026 سے خالی)، سبھرت بکشّی۔

آسام: رامیشور تیلی، بھوبنیشور کلیتا، اجیت کمار بھویان۔

بہار: امرندر دھاری سنگھ، پریم چند گپتا، رام ناتھ ٹھاکر، اپیندر کشواہا، ہری ونش نارائن سنگھ۔

چھتیس گڑھ: کوی تیج پال سنگھ تلسی، پھولو دیوی نیتام۔

ہریانہ: کرن چودھری، رام چندر جانگڑا۔

ہماچل پردیش: اندو بالا گوسوامی۔

تلنگانہ: ڈاکٹر ابھیشیک منو سنگھوی، کے آر سریش ریڈی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande