سچ ثابت کرنے کے لیے ہمیشہ تیار: راجپال یادو
نئی دہلی، 17 فروری (ہ س)۔ جیل سے رہا ہونے کے بعد بالی ووڈ اداکار راجپال یادو نے منگل کو کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ایمانداری سے کام کیا ہے۔ اگر کسی کو ان پر شک ہے تو وہ سچ ثابت کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔ راجپال یادو نے آج میڈیا کو بتایا کہ وہ قانون کا
RAJPAL-YADAV-STATEMENT


نئی دہلی، 17 فروری (ہ س)۔ جیل سے رہا ہونے کے بعد بالی ووڈ اداکار راجپال یادو نے منگل کو کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ایمانداری سے کام کیا ہے۔ اگر کسی کو ان پر شک ہے تو وہ سچ ثابت کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔

راجپال یادو نے آج میڈیا کو بتایا کہ وہ قانون کا احترام کرتے ہیں اور گزشتہ ایک دہائی سے ہر حکم پر عمل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا”گزشتہ 10 برسوں میں ہائی کورٹ نے جہاں جہاں احکامات جاری کیے ہیں میں وہاں حاضر ہوا ہوں۔ آئندہ عدالتی حکم پر میں ضرور پیش ہوں گا۔‘

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ خود تحقیقات اور سوالات کا سامنا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

اپنے کیریئر کے بارے میں بات کرتے ہوئے، اداکار نے وضاحت کی کہ انہیں ممبئی اور بالی ووڈ میں 2027 میں 30 سال پورے ہو جائیں گے ۔ یہاں انہوں نے جو رشتہ قائم کیا ہے ،وہ صرف سوشل میڈیا تک محدود نہیں ہے، بلکہ یہ ملک کے150کروڑ لوگوں کے ساتھ ”انٹرٹینمنٹ اور بلڈ سرکولیشن“ کا رشتہ ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande