
ڈھاکہ، 17 فروری (ہ س)۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے منگل کو بنگلہ دیش میں طارق رحمان کی قیادت میں نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ ہندوستانی وفد کے ساتھ بنگلہ دیش پہنچنے والے برلا نے حلف برداری کی تقریب کے بعد وزیراعظم طارق رحمان اور ان کی اہلیہ سے بھی ملاقات کی۔ اس دوران خارجہ سکریٹری وکرم مصری بھی موجود تھے۔
برلا نے ایکس پوسٹ پر لکھا کہ انہیں ڈھاکہ میں وزیر اعظم طارق رحمان کی قیادت میں نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرکے خوشی ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک جمہوری، ترقی پسند اور جامع ملک کی تعمیر کی کوششوں میں بنگلہ دیش کی حمایت کے لیے تیار ہے۔
قابل ذکر ہے کہ حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے کئی ممالک کے رہنما بھی ڈھاکہ پہنچے۔ چیف ایڈوائزر یونس کی دعوت پر مالدیپ کے صدر محمد معیزو، بھوٹان کے وزیراعظم شیرنگ ٹوبگے، سری لنکا اور نیپال کے وزرائے خارجہ اور کئی دیگر ممالک کے نمائندوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد