
ڈھاکہ، 17 فروری (ہ س)۔ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے صدر طارق رحمان نے منگل کو وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ ان کے ساتھ 49 وزراءنے بھی حلف لیا۔ پارلیمنٹ ہاو¿س کمپلیکس کے ساو¿تھ پلازہ میں منعقدہ تقریب میں صدر محمد شہاب الدین نے طارق رحمان اور ان کے نئے وزراء سے عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔
رحمان کی 49 رکنی وزراءکونسل میں 25 وزراءاور 24 وزرائے مملکت شامل ہیں۔ بنگلہ دیش کی تاریخ میں ایک دیرینہ روایت کو توڑتے ہوئے نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب راشٹرپتی بھون کے بجائے پارلیمنٹ ہاو¿س کمپلیکس کے ساو¿تھ پلازہ میں منعقد ہوئی۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے حلف برداری کی تقریب میں حکومت ہند کی نمائندگی کی۔ اس کے علاوہ مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو، بھوٹان کے وزیر اعظم داشوتسیرنگ ٹوبگے ، پاکستان کے وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال چوہدری، نیپال کے وزیر خارجہ بالانند شرما اور سری لنکا کی وزیر صحت اور تعلقات عامہ ڈاکٹر نالندا جیتیسا سمیت مختلف ممالک کے رہنماو¿ں نے شرکت کی۔
چیف جسٹس، عبوری حکومت کے سابق چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس اور ان کی ایڈوائزری کونسل، چیف الیکشن کمشنر، سپریم کورٹ کے ججز، اراکین پارلیمنٹ، سیاسی رہنما، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، سفارتی مشنز کے ارکان، سینئر صحافی اور اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ طارق رحمان کی اہلیہ ڈاکٹر زبیدہ رحمن، ان کی صاحبزادی بیرسٹر زائمہ رحمان اور دیگر اہل خانہ بھی موجود تھے۔ تقریب میں تقریباً 1200 مہمانوں نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ طارق رحمان نے سب سے پہلے قومی آئین اور ریاست کی خودمختاری کے تحفظ اور اسے برقرار رکھنے کا حلف اٹھایا۔ کیبنٹ سیکرٹری ڈاکٹر نسیم الغنی نے تقریب حلف برداریانجام دی۔
بنگلہ دیش میں حال ہی میں ختم ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں بی این پی نے تقریباً 50 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔ بی این پی نے دو تہائی اکثریت کے ساتھ اقتدار حاصل کیا۔ سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کے بیٹے طارق رحمان کی قیادت میں بی این پی نے 300 میں سے 209 نشستیں حاصل کیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی