اے ایم یو کے طالب علم نے تھائی لینڈ میں بین الاقوامی کانفرنس میں تحقیقی مقالہ پیش کیا
علی گڑھ، 09 جنوری (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغِ عامہ کے پوسٹ گریجویٹ طالب علم مسٹر نوید عالم نے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں منعقدہ ایک بین الاقوامی کانفرنس میں تحقیقی مقالہ پیش کیا۔ انھوں نے چولالونگ کورن یونیورسٹی کے زیر اہ
نوید عالم


علی گڑھ، 09 جنوری (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغِ عامہ کے پوسٹ گریجویٹ طالب علم مسٹر نوید عالم نے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں منعقدہ ایک بین الاقوامی کانفرنس میں تحقیقی مقالہ پیش کیا۔ انھوں نے چولالونگ کورن یونیورسٹی کے زیر اہتمام 18 ویں حلال سائنس، انڈسٹری اینڈ بزنس انٹرنیشنل کانفرنس میں ”اسلامی تعلیم میں مصنوعی ذہانت اور تطبیقی تعلیم کا انضمام: ڈیجیٹل عہد 5.0 میں اخلاقی نقطہ ہائے نظر“ کے عنوان پر اپنا مقالہ پیش کیا۔

مسٹر عالم نے اس موقع پر تھائی لینڈ کے مختلف تعلیمی و تحقیقی اداروں سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ تعلیمی اداروں کی جانب سے انہیں اعزاز سے نوازا گیا۔ مسٹر نوید عالم کو مبارکباد دیتے ہوئے شعبہ ابلاغِ عامہ کی چیئرپرسن پروفیسر آفرینہ رضوی نے ان کی اس دستیابی کو سراہا اور کہا کہ یہ بین الاقوامی علمی پلیٹ فارم پر اے ایم یو کے طلبہ کی بڑھتی ہوئی علمی سرگرمیوں کا مظہر ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande