
جے پور، 9 جنوری (ہ س)۔
جے پور میں پہلی بار آرمی ایریا کے باہر منعقد ہونے والی آرمی ڈے پریڈ کی پہلی فل ڈریس ریہرسل جمعہ کو منعقد ہوئی۔ جگت پورہ کے محل روڈ پر منعقدہ ریہرسل سے قبل آرمی بینڈ نے متاثر کن پرفارمنس دی، جس میں ہندوستانی فوج کی مختلف طاقتوں، جدید ٹیکنالوجی اور مقامی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا۔
ریہرسل کا آغاز بہادری ایوارڈ یافتہ افسران کے ذریعہ پریڈ کمانڈر کو سلامی دینے کے ساتھ ہوا۔ اشوک چکر،پرم ویر چکر اور مہاویر چکر سے نوازے گئے افسران نے پریڈ کی قیادت کی ۔ اس کے بعد آرمی بینڈ اور گھوڑ سوار دستے قدم تال کرتے ہوئے آگے بڑھے۔ فل ڈریس ریہرسل میں فوج کے جدید میزائلوں، مشین گنوں، ہتھیاروں، ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں کی نمائش کی گئی۔ آپریشن سندور جھانکی، جس میں روبوٹک کتوں اور براہموس میزائل کی نمائش کی گئی تھی، نے تماشائیوں کی خصوصی توجہ مبذول کروائی۔
ریہرسل کے دوران، ہندوستانی فوج کی مقامی کتوں کی نسلیں — مدھول ہاو¿نڈ، رام پور ہاو¿نڈ، چپیپرائی، کومبائی، اور راجپالیم — نے پریڈ کی مشق کی۔ سخت سردی کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد نے فل ڈریس ریہرسل میں شرکت کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ