جموں کے سرحدی علاقے سے مشتبہ ڈرون برآمد۔
جموں, 09 جنوری (ہ س)۔ جموں ضلع کے ایک سرحدی علاقے سے سیکورٹی فورسسز نے ایک مشتبہ ڈرون برآمد کیا ہے۔حکام کے مطابق یہ برآمدگی جمعرات کی شب آر ایس پورہ کے سرحدی علاقہ چکروئی میں عمل میں لائی گئی، جہاں ایک مقامی شہری کی اطلاع پر فورسز نے فوری کا
Drone. Su


جموں, 09 جنوری (ہ س)۔

جموں ضلع کے ایک سرحدی علاقے سے سیکورٹی فورسسز نے ایک مشتبہ ڈرون برآمد کیا ہے۔حکام کے مطابق یہ برآمدگی جمعرات کی شب آر ایس پورہ کے سرحدی علاقہ چکروئی میں عمل میں لائی گئی، جہاں ایک مقامی شہری کی اطلاع پر فورسز نے فوری کارروائی انجام دی۔انہوں نے بتایا کہ واقعے کے سلسلے میں تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ برآمد شدہ ڈرون کی نوعیت، ماخذ اور ممکنہ مقصد سے متعلق تمام پہلوؤں کی باریک بینی سے جانچ کی جا رہی ہے۔سیکورٹی فورسسز کی طرف سے یوم جمہوریہ سے قبل جموں کے مختلف علاقوں میں وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشت گردانہ حملے یا سرگرمی کو روکا جا سکے ۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande