سعودی عرب کی جانب سے اہلِ غزہ کی مدد کے لیے نیا امدادی قافلہ
ریاض،09جنوری(ہ س)۔سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی جانب سے ایک نیا امدادی قافلہ روانہ کیا گیا ہے جو رفح سرحدی گزرگاہ عبور کر کے غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام تک پہنچے گا۔ یہ امداد سعودی عوامی مہم کے تحت فلسطینی عوام کی مدد کے
سعودی عرب کی جانب سے اہلِ غزہ کی مدد کے لیے نیا امدادی قافلہ


ریاض،09جنوری(ہ س)۔سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی جانب سے ایک نیا امدادی قافلہ روانہ کیا گیا ہے جو رفح سرحدی گزرگاہ عبور کر کے غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام تک پہنچے گا۔ یہ امداد سعودی عوامی مہم کے تحت فلسطینی عوام کی مدد کے لیے فراہم کی جا رہی ہے۔اس امدادی قافلے میں غذائی اشیا، سردیوں کے کپڑے اور رہائش کا سامان شامل ہے، تاکہ غزہ کی پٹی میں متاثرہ خاندانوں کی فوری انسانی ضروریات پوری کی جا سکیں۔

اسی تناظر میں سعودی مرکز برائے ثقافت و ورثہ جو غزہ کی پٹی میں شاہ سلمان مرکز کا شراکت دار ادارہ ہے ... اس نے رفح اور خان یونس کے علاقوں میں کئی کیمپ قائم کیے ہیں۔ وہاں بے گھر افراد کو رہائش فراہم کی جا رہی ہے اور انہیں انسانی امداد دی جا رہی ہے، خصوصاً سردیوں کے موسم کے پیش نظر۔یہ امدادی اقدامات غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے لیے سعودی عرب کی مسلسل حمایت کا حصہ ہیں، جن کا مقصد وہاں کے عوام کی شدید مشکلات اور کٹھن معاشی حالات میں کمی لانا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande