حیدرآباد میں سنکرانتی ہجوم : ٹریفک پولیس کی شہر میں ہدایت جاری
حیدرآباد، 9 جنوری (ہ س)۔ سنکرانتی تہوار 2026 کے پیشِ نظر حیدرآباد ٹریفک پولیس نے شہر بھر میں ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے تاکہ تہوار کے دوران متوقع گاڑیوں کے غیر معمولی رش کو منظم طریقے سے سنبھالا جا سکے۔ حکام کے مطابق 9 جنوری سے 13 جنوری تک شہر میں
حیدرآباد میں سنکرانتی ہجوم : ٹریفک پولیس کی شہر میں ہدایت جاری


حیدرآباد، 9 جنوری (ہ س)۔ سنکرانتی تہوار 2026 کے پیشِ نظر حیدرآباد ٹریفک پولیس نے شہر بھر میں ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے تاکہ تہوار کے دوران متوقع گاڑیوں کے غیر معمولی رش کو منظم طریقے سے سنبھالا جا سکے۔ حکام کے مطابق 9 جنوری سے 13 جنوری تک شہر میں بھاری ٹریفک کا امکان ہے، جبکہ 16 جنوری سے 19 جنوری کے درمیان واپسی کے سفر کے باعث دوبارہ رش بڑھ سکتا ہے، کیونکہ ہزاروں افراد تلنگانہ اور آندھراپردیش کے مختلف اضلاع کا رخ کریں گے۔اس ایڈو ائزری کا مقصد شہریوں کو سفر کی بہتر منصوبہ بندی میں مدد دینا اور تہوار کے دوران کسی بھی پریشانی سے بچانا ہے۔سنکرانتی کے دوران سفر کو آسان بنانے کے لیے حیدرآباد ٹریفک پولیس نے شہریوں سے درج ذیل ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے،سفر کی پیشگی منصوبہ بندی کریں،ممکن ہو تو مصروف اوقات سے گریز کریں،متبادل راستوں کا استعمال کریں۔

میٹرو ریل اور عوامی ٹرانسپورٹ کو ترجیح دیں،ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور پولیس سے تعاون کریں،ٹریفک سے متعلق تازہ معلومات سرکاری سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی جائیں گی تاکہ شہری باخبر رہ سکیں۔جوائنٹ کمشنر آف پولیس (ٹریفک) ڈی جوئل ڈیوس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک اہلکاروں سے تعاون کریں اور جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں تاکہ سنکرانتی 2026 کے دوران محفوظ، ہموار اور پریشانی سے پاک سفر ممکن بنایا جا سکے۔حکام کا کہنا ہے کہ بہتر منصوبہ بندی اور عوامی تعاون کے ذریعے تہوار کے دوران شہر میں ٹریفک کو مؤثر طریقے سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande