پروفیسر آدم ملک خاں، اے ایم یو کے شعبہ اسلامیات کے چیئرمین مقرر
علی گڑھ، 09 جنوری (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اسلامیات کے پروفیسر آدم ملک خان کو 9 جنوری 2026 سے ان کی سبکدوشی کی تاریخ 10 مئی 2028 تک کے لیے شعبہ کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ پروفیسر خان اے ایم یو میں 26 برس سے زائد کا تدریسی و تحقیقی تج
پروفیسر آدم ملک خان


علی گڑھ، 09 جنوری (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اسلامیات کے پروفیسر آدم ملک خان کو 9 جنوری 2026 سے ان کی سبکدوشی کی تاریخ 10 مئی 2028 تک کے لیے شعبہ کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ پروفیسر خان اے ایم یو میں 26 برس سے زائد کا تدریسی و تحقیقی تجربہ رکھتے ہیں۔ ایک ممتاز اسکالر کی حیثیت سے انہوں نے متعدد کتابیں تصنیف کی ہیں اور تحقیقی مقالات معتبر ملکی و بین الاقوامی جرائد اور مرتب شدہ کتب میں شائع کیے ہیں۔ ان کی نمایاں تصانیف میں مسلم اسپین میں سائنسی علوم کی ترقی اور ایران میں اسلام کے موضوعات پر مبنی کتب شامل ہیں۔ انہوں نے اے ایم یو کے فاصلاتی تعلیم کے پروگراموں کے لیے مطالعاتی مواد بھی تیار کیا ہے۔

پروفیسر خان نے متعدد پی ایچ ڈی اور پوسٹ ڈاکٹریٹ محققین کی رہنمائی کی ہے اور یو جی سی کے مالی تعاون سے خاتون محققین کے لیے جاری ایک پروگرام کے تحت ایک پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلو کی رہنمائی بھی کی ہے۔ پروفیسر خان نے اے ایم یو میں انتظامی اور ادارہ جاتی سطح پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔ وہ ایک اقامتی ہال کے پرووسٹ اور یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پراکٹر اور ڈپٹی پراکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں، نیز امتحانات، داخلہ جات اور یونیورسٹی سطح کی مختلف کمیٹیوں میں بھی رہ چکے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande