سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے سری نگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا
سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے سری نگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا سرینگر، 9 جنوری (ہ س)۔ جموں و کشمیر کی سابق خاتون وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے سرینگر میں دوران پریس کانفرنس الزام لگایا کہ میڈیکل کالج کو تسلیم نہ کرنے کے پیچھے سیاسی سازش ہے۔ مفتی نے
سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے سری نگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا


سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے سری نگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا

سرینگر، 9 جنوری (ہ س)۔ جموں و کشمیر کی سابق خاتون وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے سرینگر میں دوران پریس کانفرنس الزام لگایا کہ میڈیکل کالج کو تسلیم نہ کرنے کے پیچھے سیاسی سازش ہے۔ مفتی نے نیشنل میڈیکل کمیشن کے شری ماتا ویشنو دیوی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کو غیر تسلیم کرنے کے فیصلے کو سیاسی طور پر محرک قرار دیا۔انہوں نے خبردار کیا کہ یہ فیصلہ ایک خطرناک نظیر قائم کرتا ہے جو ہندوستان بھر میں اقلیتی اداروں کو متاثر کر سکتا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلی عمر عبداللہ اور ان کی انتظامیہ پر سخت تنقید کی۔ میڈیکل کالج کے معاملے پر مرکزی حکومت کے ساتھ ان کی پہلے سمجھ پر سوال اٹھاتے ہوئے اور عوامی مسائل کو سنجیدگی سے نہ لینے کا الزام لگایا۔ محبوبہ ممفتی نے واقعے کو جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کے وسیع تر مسئلے سے جوڑتے ہوئے کہا کہ موجودہ ماحول ریاست کی بحالی کے بارے میں افواہوں کی نفی کرتا ہے۔ غور طلب ہے کہ ماتا ویشنو دیوی میڈیکل کالج میں نییٹ امتحان پاس کرنے کے بعد کچھ مسلمان طلباء کا ایڈمیشن ہوا تھا جس کو لے کر جموں میں ہندو برادری سے وابستہ کئ لوگوں یا جماعتوں نے اس ایڈمیشن پر روک لگانے کی اپیل کرتے ہوئے احتجاج کیا تھا۔ جس کے بعد نیشنل میڈیکل کونسل کا فیصلہ چند روز پہلے سامنے آیا ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande