ملائیشیا اوپن: یاماگوچی کی چوٹ کی وجہ سے دستبرداری کے بعد پی وی سندھو سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔
کوالالمپور، 9 جنوری (ہ س)۔ ہندوستان کی اسٹار شٹلر پی وی سندھو جمعہ کو ملائیشیا اوپن سپر 1000 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ سندھو نے یہ کامیابی جاپان کی اکانے یاماگوچی کے چوٹ کی وجہ سے کوارٹر فائنل سے دستبردار ہونے کے بعد حاصل کی۔ س
سندھو


کوالالمپور، 9 جنوری (ہ س)۔ ہندوستان کی اسٹار شٹلر پی وی سندھو جمعہ کو ملائیشیا اوپن سپر 1000 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ سندھو نے یہ کامیابی جاپان کی اکانے یاماگوچی کے چوٹ کی وجہ سے کوارٹر فائنل سے دستبردار ہونے کے بعد حاصل کی۔

سابق عالمی چمپئن سندھو، طویل مدتی چوٹ کے بعد واپسی کرتے ہوئے، میچ کی مضبوط شروعات کرتے ہوئے، پہلا گیم 11-21 سے جیتا۔ موجودہ عالمی چیمپئن اور عالمی نمبر 3 اکانے یاماگوچی کو گھٹنے میں تسمہ پہنے دیکھا گیا۔ پہلے گیم کے بعد یاماگوچی نے اپنی انجری کی وجہ سے میچ جاری نہ رکھنے کا فیصلہ کیا۔

اس جیت کے ساتھ ہی عالمی نمبر 18 سندھو نے یاماگوچی کے خلاف اپنے ریکارڈ کو 12-15 سے بہتر کر لیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ سندھو آٹھ سال بعد ملائیشیا اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچی ہیں، جو ان کے لیے ایک اہم کامیابی ہے۔

سیمی فائنل میں، دو مرتبہ کی اولمپک تمغہ جیتنے والی سندھو کا مقابلہ انڈونیشیا کی چھٹی سیڈ پتری کسوما وردانی یا دوسری سیڈ چین کی وانگ زی یی سے ہوگا۔

ہندوستان کی سرفہرست مردوں کی ڈبلز جوڑی، ساتوک سائراج رینکیریڈی اور چراغ شیٹی بھی آج کورٹ میں جائیں گے۔ ہندوستانی جوڑی کا مقابلہ انڈونیشیا کی چھٹی سیڈ فجر الفیان اور محمد صہیب فکری سے ہوگا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande