پوری دنیا میں پہلے نمبر پر آئے گا ہندوستان کا محکمہ ڈاک : مرکزی وزیر سندھیا
پوری دنیا میں پہلے نمبر پر آئے گا ہندوستان کا محکمہ ڈاک : مرکزی وزیر سندھیا ۔ مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے بدرواس سب پوسٹ آفس کا افتتاح کیا شیوپوری، 09 جنوری (ہ س)۔ مرکزی وزیر مواصلات اور شمال مشرقی خطے کی ترقیات جیوترادتیہ سندھیا نے جمعہ کو
مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے بدرواس سب پوسٹ آفس کا افتتاح کیا


پوری دنیا میں پہلے نمبر پر آئے گا ہندوستان کا محکمہ ڈاک : مرکزی وزیر سندھیا

۔ مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے بدرواس سب پوسٹ آفس کا افتتاح کیا

شیوپوری، 09 جنوری (ہ س)۔ مرکزی وزیر مواصلات اور شمال مشرقی خطے کی ترقیات جیوترادتیہ سندھیا نے جمعہ کو شیوپوری ضلع کے بدرواس میں 0.81 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ سب پوسٹ آفس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بدرواس کے قدیم مندر کی گلی میں واقع تاریخی پوسٹ آفس اب جدید شکل میں عوام کی خدمت کے لیے وقف ہے۔ سال 2009 سے شروع کی گئی ڈاک جدید کاری مہم کے تحت علاقے میں 50 ڈاکخانوں کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا جا چکا ہے۔

مرکزی وزیر سندھیا نے کہا کہ ڈاکیہ صرف ڈاک نہیں لاتا، وہ گھر سے دل اور سرحد سے گھر تک کے جذبات پہنچاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنی دیول نے فلم میں کہا تھا ’’چٹھی آئی ہے‘‘، لیکن آج کا ڈاکیہ چٹھی کے ساتھ بینک لے کر آتا ہے۔ پوسٹ آفس سیونگس بینک، انشورنس اسکیمیں اور سکنیا سمردھی یوجنا آج دیہی خاندانوں کی معاشی سلامتی کی ریڑھ کی ہڈی بن چکی ہیں۔ سکنیا سمردھی یوجنا کو انہوں نے ایک بیج بتاتے ہوئے کہا کہ والدین مل کر اسے مستقبل کے برگد کے درخت کے طور پر تیار کرتے ہیں۔

اس موقع پر سندھیا نے مرکزی وزیر زراعت اور دیہی ترقیات شیوراج سنگھ چوہان کے ساتھ کیے گئے دو اہم ایم او یو کی جانکاری دی۔ پہلا ایم او یو کھاد کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ کے لیے ہے، جس سے کسانوں کو شفاف اور وقت پر سپلائی یقینی ہوگی۔ دوسرا ایم او یو دیہی خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لیے ہے، جس کے تحت انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک کے ذریعے دیہی خواتین کو تربیت دے کر گاوں گاوں کھاتے کھولنے کی ذمہ داری سونپی جائے گی، جس سے وہ ہر ماہ 15,000 سے 30,000 روپے تک کی آمدنی حاصل کر سکیں گی۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کا محکمہ ڈاک ہر گاوں، ہر گھر اور ہر شخص تک پہنچ رہا ہے اور آنے والے وقت میں ہندوستان کا محکمہ ڈاک دنیا میں اپنی خدمات کے دم پر پہلا مقام حاصل کرے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande