
جیتو پٹواری کے چغل خوری والے بیان پر بی جے پی کا جوابی حملہ، رامیشور نے کہا- صلاح چغلی نہیں ہوتی
بھوپال، 09 جنوری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر جیتو پٹواری چغل خوری سے پریشان ہیں۔ کان بھرنے والوں سے میں کہنا چاہتا ہوں، کان بھرنے کا کام بالکل بھی نہیں چلے گا۔ جیتو کے اس بیان پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جوابی حملہ کیا ہے۔ بی جے پی رکن اسمبلی رامیشور شرما نے کہا ہے کہ صلاح چغلی نہیں ہوتی۔ تنظیم چلانے کے لیے صلاح کی ضرورت ہوتی ہے۔
رکن اسمبلی رامیشور شرما نے جمعہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صلاح چغلی نہیں ہوتی، تنظیم چلانے کے لیے صلاح کی ضرورت ہوتی ہے۔ جلسے میں کوئی کان میں ایسی بات کر رہا ہے تو جیتو پٹواری کو ایسا نہیں بولنا چاہیے۔ راہل گاندھی، دگ وجے سنگھ، کمل ناتھ اگر مشورہ دیں گے تو مشورے کو چغل خوری مانیں گے۔ دہلی مشورہ دے گی تو اسے بھی چغلی مانیں گے؟
بتا دیں کہ کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے جیتو پٹواری نے کہا تھا کہ کارکنان آتے ہیں کان میں بولتے ہیں، میں اتنی تیزی سے ڈانٹتا ہوں۔ کان بھرنے والوں سے میں کہنا چاہتا ہوں، کان بھرنے کا کام بالکل بھی نہیں چلے گا۔ چھوٹی موٹی بات ہوگی تو ان کی شکایت سننا میری ذمہ داری ہے۔ کان بھرنے والوں سے میں یہ ہاتھ جوڑ کر کہنا چاہتا ہوں، کانگریس کی مضبوطی کے لیے کتنی بھی توہین سہنا مجھے پڑے میں اسے قبول کرتا ہوں۔ گروہ بندی سے پریشان جیتو نے کہا- کارکنان سے اپیل ہے کہ دل میں کسی طرح کی کھٹاس نہیں رکھنا ہے۔ وہ دیپال پور اسمبلی میں کارکنان سے خطاب کر رہے تھے۔
بھوپال میں بیف (گائے کے گوشت) معاملے میں بی جے پی رکن اسمبلی رامیشور شرما نے کہا کہ بہت سنگین معاملہ ہے، بجرنگ دل نے مظاہرہ کر کے ٹرک کو روکا تھا۔ گوشت کے سیمپل جانچ کے لیے بھیجے گئے تھے جو گئو ماتا کا گوشت نکلا ہے۔ گائے کی اسمگلنگ اور گئو کشی کا معاملہ درج کیا جائے گا۔ این ایس اے کی کارروائی کی جائے گی۔ جو بھی افسر اس میں شامل ہوگا اس کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔ املاک کو بھی توڑا جائے گا، کسی کو بھی چھوڑا نہیں جائے گا۔ جتنی گایوں کی ہلاکت ہوئی اتنے مقدمے درج کیے جائیں گے۔ نگر نگم (میونسپل کارپوریشن) کے افسران بھی نہیں بچیں گے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن