جلگاؤں بی جے پی میں نظم و ضبط کی کارروائی ،27 عہدیدار پارٹی سے باہر
جلگاؤں بی جے پی میں نظم و ضبط کی کارروائی ،27 عہدیدار پارٹی سے باہرجلگاؤں ، 9 جنوری (ہ س)۔ جلگاؤں میونسپل کارپوریشن انتخابات کے دوران پارٹی پالیسی کے خلاف کام کرنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی نے 27 عہدیداروں کے خلاف تادیبی کارروائی کرتے ہوئے انہیں پار
MAHA POLITICS JALGAON BJP DISCIPLINARY ACTION


جلگاؤں بی جے پی میں نظم و ضبط کی کارروائی ،27 عہدیدار پارٹی سے باہرجلگاؤں ، 9 جنوری (ہ س)۔ جلگاؤں میونسپل کارپوریشن انتخابات کے دوران پارٹی پالیسی کے خلاف کام کرنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی نے 27 عہدیداروں کے خلاف تادیبی کارروائی کرتے ہوئے انہیں پارٹی کی بنیادی رکنیت سے خارج کر دیا ہے۔ یہ کارروائی جلگاؤں ضلع بی جے پی دفتر کی جانب سے عمل میں لائی گئی، جس کی اطلاع ریاستی دفتر کی پریس ریلیز کے ذریعے دی گئی ہے۔بی جے پی کے مطابق پارٹی نے جلگاؤں میونسپل انتخابات کے لیے سابق وزیر گلاب راو دیوکر کے بیٹے پرفل دیوکر کو امیدوار نامزد کیا تھا، تاہم اس فیصلے کے بعد سابق اسٹینڈنگ کمیٹی چیئرمین جتیندر مراٹھے نے بغاوت کرتے ہوئے پارٹی امیدوار کی مخالفت شروع کر دی۔ ان کے ساتھ سریش بھولے، سنگیتا پاٹل اور ان کے دیگر حامی بھی اس مخالفت میں شامل رہے۔پارٹی نظم و ضبط کے تحت ان تمام افراد کو دو دن قبل وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا تھا، مگر کسی نے بھی پارٹی کے سامنے اپنی صفائی پیش نہیں کی۔ اس صورت حال کے پیش نظر بی جے پی قیادت نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے ان 27 عہدیداروں کو پارٹی سے خارج کرنے کا فیصلہ کیا۔ہندوستھان سماچار--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande