پولیس نے سرحد پار منشیات اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا۔
جموں, 09 جنوری (ہ س)۔ جموں پولیس نے سرحد پار منشیات اور اسلحہ اسمگلنگ سے وابستہ ایک منظم نیٹ ورک کے ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جس کے بعد اس کیس میں گرفتار افراد کی تعداد بڑھ کر سات ہو گئی ہے۔پولیس کے مطابق اس نیٹ ورک کا پردہ فاش گزشتہ بر
Jk police


جموں, 09 جنوری (ہ س)۔

جموں پولیس نے سرحد پار منشیات اور اسلحہ اسمگلنگ سے وابستہ ایک منظم نیٹ ورک کے ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جس کے بعد اس کیس میں گرفتار افراد کی تعداد بڑھ کر سات ہو گئی ہے۔پولیس کے مطابق اس نیٹ ورک کا پردہ فاش گزشتہ برس 5 دسمبر کو کیا گیا تھا، جب کارروائی کے دوران چھ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے تقریباً پانچ کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی تھی، جس کی مالیت تقریباً 30 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے، جبکہ تین پستول بھی ضبط کیے گئے تھے۔حکام نے بتایا کہ تازہ گرفتاری جمعہ کو آپریشن سنجیوانی کے تحت عمل میں لائی گئی، جو منشیات اسمگلنگ اور نارکو ٹیرر نیٹ ورکس کے خلاف پولیس کی مسلسل اور مربوط مہم کا حصہ ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande