فوجی ہندوستان کی سرحدوں کے ساتھ ملک کے وقار کی بھی حفاظت کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے اجین میں منعقدہ ریاستی فوجی ریلی سے ورچوئلی خطاب کیا بھوپال، 09 جنوری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ فوجی صرف ہندوستان کی سرحدوں کی حفاظت نہیں کرتے بلکہ ملک کے وقار کی بھی حفاظت کرتے ہیں۔ ا
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے اجین میں منعقدہ ریاستی فوجی ریلی سے ورچوئلی خطاب کیا


وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے اجین میں منعقدہ ریاستی فوجی ریلی سے ورچوئلی خطاب کیا

بھوپال، 09 جنوری (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ فوجی صرف ہندوستان کی سرحدوں کی حفاظت نہیں کرتے بلکہ ملک کے وقار کی بھی حفاظت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو وردی پہن کر ملک کے لیے کھڑا ہوتا ہے، اس کے سامنے پوری قوم سر جھکاتی ہے۔ مادر وطن کے تئیں فوجیوں کی محبت اور قربانی کے سبب ہی ہندوستان کا ترنگا شان سے لہرا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے مادر ہند کی خدمت میں سب کچھ قربان کرنے والے بہادر شہیدوں کے قدموں میں خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو جمعہ کو اجین میں ریاستی فوجی ریلی سے بھوپال کے سرکاری ہوائی اڈے سے ورچوئلی خطاب کر رہے تھے۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ہم سب کے لیے مشعل راہ ہیں، فوجیوں کے تئیں ان کے جذبات قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ان بہادر فوجیوں جنہوں نے ملک کی حفاظت میں اپنی جانیں قربان کیں، ان کی کمی تو پوری نہیں کی جا سکتی، لیکن ایسے بہادروں کے خاندانوں کے ساتھ حکومت ہر قدم پر کھڑی ہے۔ ریاستی حکومت یہ یقینی بنا رہی ہے کہ شہیدوں کے لواحقین کو پنشن، مالی امداد، روزگار اور تمام بنیادی سہولیات وقت پر اور باعزت طریقے سے حاصل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں بھی ضرورت ہوگی، ان اسکیموں کو اور زیادہ مضبوط کیا جائے گا۔ ریاستی حکومت نے شہیدوں کے والدین کو دی جانے والی ماہانہ امدادی رقم اب 10 ہزار روپے ماہانہ کر دی ہے۔ شہیدوں کی بیٹیوں اور بہنوں کی شادی پر 51 ہزار روپے کی امدادی رقم فراہم کی جا رہی ہے۔ جنگ اور فوجی کارروائی میں شہید ہوئے فوج اور مرکزی مسلح پولیس فورس کے جوانوں کے لواحقین کو دی جانے والی امدادی رقم بڑھا کر 01 کروڑ روپے کی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ریاست میں مقیم دوسری جنگ عظیم کے فوجیوں اور ان کی بیویوں کی ماہانہ پنشن رقم 8 ہزار سے بڑھا کر 15 ہزار ماہانہ کی گئی ہے، جو ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ مختلف بہادری اور خصوصی خدمات کے اعزازات سے نوازے گئے فوجیوں اور ان کے لواحقین کو ریاستی حکومت کے ذریعے سب سے زیادہ اعزازی رقم دی جاتی ہے۔ مدھیہ پردیش کے رہائشی ایسے والدین، جن کی بیٹی فوج میں ہے، ان کا اعزازی فنڈ 10 ہزار روپے سے بڑھا کر 20 ہزار روپے سالانہ کیا گیا ہے۔ انہی کوششوں کے نتیجے میں سال 2025 میں مدھیہ پردیش فوجی بہبود ڈائریکٹوریٹ کو وزیر دفاع کے ذریعے ’پروگریسیو اسٹیٹ ٹرافی‘ سے نوازا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع فوجی بہبود دفاتر کو اور زیادہ مضبوط کیا جا رہا ہے، ساتھ ہی فوجی ریسٹ ہاؤسز کو اپ گریڈ کرنے کا کام جاری ہے۔ ریاست میں روزگار اور خود روزگار کے مواقع کو وسیع کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے امید ظاہر کی کہ فوجی ریلی قومی فخر اور اتحاد کے جذبے کو مزید تقویت بخشے گی۔ انہوں نے سب کو یوم جمہوریہ کی پیشگی مبارکباد بھی دی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande