وزیر اعلی نے فنانس اینڈ اکاؤنٹس سوسائٹی کے سالانہ ڈیجیٹل کیلنڈر 2026 کی رسمِ اجرا انجام دی
جموں, 09 جنوری (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر فنانس اینڈ اکاؤنٹس سوسائٹی کے سالانہ ڈیجیٹل کیلنڈر 2026 کی رسمِ اجرا انجام دی، جس کا عنوان صلاحیت سے خوشحالی تک رکھا گیا ہے۔ اس موقع پر یونین ٹیریٹری کے مختلف اہم شعبو
CM


جموں, 09 جنوری (ہ س)۔

جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر فنانس اینڈ اکاؤنٹس سوسائٹی کے سالانہ ڈیجیٹل کیلنڈر 2026 کی رسمِ اجرا انجام دی، جس کا عنوان صلاحیت سے خوشحالی تک رکھا گیا ہے۔ اس موقع پر یونین ٹیریٹری کے مختلف اہم شعبوں میں ترقی کے سفر کو اجاگر کیا گیا۔وزیر اعلیٰ نے جے کے ایف اے ایس کو ڈیجیٹل کیلنڈر کی اشاعت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام جموں و کشمیر کی قدرتی، انسانی اور ادارہ جاتی صلاحیتوں کی عکاسی کرتا ہے اور پائیدار ترقی کی جانب اس کے سفر کو نمایاں کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پیشہ ورانہ اقدامات ترقیاتی عمل کو دستاویزی شکل دینے کے ساتھ ساتھ اصلاحات پر مبنی حکومتی ترجیحات کو بھی مضبوط کرتے ہیں۔

یہ کیلنڈر وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، ایڈیشنل چیف سکریٹری دھیرج گپتا اور محکمہ خزانہ کے اعلیٰ افسران کی موجودگی میں جاری کیا گیا، جن میں ڈائریکٹر جنرل اکاؤنٹس اینڈ ٹریزریز فیاض احمد لون، ڈائریکٹر جنرل کوڈز مہیش داس، ڈائریکٹر جنرل فنڈز آرگنائزیشن یعقوب ایتو، ڈائریکٹر جنرل بجٹ محمد سلطان ملک اور جے کے ایف اے ایس کی صدر رشیم دیپیکا شامل تھیں۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کیلنڈر کا موضوع جموں و کشمیر کے اس سفر کی بھرپور عکاسی کرتا ہے جو پوشیدہ صلاحیتوں سے نکل کر خوشحالی کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے سوسائٹی اور اس کے اراکین کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔اس سے قبل جے کے ایف اے ایس کی صدر رشیم دیپیکا نے بتایا کہ کیلنڈر کے ہر مہینے میں ترقیاتی منصوبوں، اہم معاشی شعبوں، ثقافتی ورثے اور نمایاں سنگِ میلوں کو بصری انداز میں پیش کیا گیا ہے، جو جموں و کشمیر میں مجموعی ترقی اور تبدیلی کی ایک جامع تصویر پیش کرتا ہے۔

حکام کے مطابق جے کے ایف اے ایس ڈیجیٹل کیلنڈر 2026 مختلف شعبوں میں پیش رفت کا ایک بصری اور تنظیمی ریکارڈ ہے، جو جموں و کشمیر کے ترقی، اصلاحات اور شراکتی حکمرانی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande