سنیکت کسان مورچہ فروری سے ملک گیر ریلی کرے گا، 19 مارچ کو دہلی میں زبردست عوامی جلسہ
نئی دہلی، 8 جنوری (ہ س)۔سنیکت کسان مورچہ (غیر سیاسی) کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) گارنٹی قانون، قرض معافی، بجلی کے بلوں کی معافی اور سوامی ناتھن کمیٹی کی سفارشات کو نافذ کرنے جیسے مطالبات کو لے کر فروری کے پہلے ہفتے سے 19 مارچ تک کنیا کماری سے
SKM-MSP-Gurantee-Law-Debt-waiver


نئی دہلی، 8 جنوری (ہ س)۔سنیکت کسان مورچہ (غیر سیاسی) کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) گارنٹی قانون، قرض معافی، بجلی کے بلوں کی معافی اور سوامی ناتھن کمیٹی کی سفارشات کو نافذ کرنے جیسے مطالبات کو لے کر فروری کے پہلے ہفتے سے 19 مارچ تک کنیا کماری سے کشمیر تک ایک بیداری مارچ نکالے گا۔یہ معلومات سنیکت کسان مورچہ کے رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال نے دی ۔

ڈلیوال نے جمعرات کو یہاں پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ کسان پیداواری لاگت سے پریشان ہیں۔ کاشت کاروں کی پیداواری لاگت ان کی آمدنی سے زیادہ ہے۔ اس کی وجہ سےسات لاکھ سے زیادہ کسان خودکشی کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم مسلسل حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ کسانوں کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے لیے ایم ایس پی گارنٹی قانون بنایا جائے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ کئی تحقیقوں میں یہ بتایا گیا ہے کہ ایم ایس پی سے کم قیمت پر فصلوں کی خریداری کی وجہ سے ملک کے کسانوں کو سال 2000 سے 2017 تک 47 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ دوسری طرف لوک سبھا میں پیش کی گئی کئی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ کسانوں پر 18.5 ہزار کروڑ روپے کا قرض ہے جو مسلسل بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی اس بگڑتی ہوئی حالت کے پیش نظر سنیکتکسان مورچہ فروری کے پہلے ہفتے سے 19 مارچ تک کنیا کماری سے کشمیر تک ملک بھر میں بیداری ریلیاں نکالے گا جس میں ایم ایس پی گارنٹی قانون، کسانوں کے قرض کی معافی، بجلی کے بل کی معافی اور سوامی ناتھن کمیٹی کی رپورٹ کے نفاذ کا مطالبہ کیا جائے گا۔

انہوں نے 19 مارچ کو دہلی کے رام لیلا میدان میں بڑی ریلی کے انعقاد کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے کہا کہ سنیکتکسان مورچہ 19 مارچ کو پورے ملک کے کسانوں کے مطالبات پر ایک قرارداد کے ساتھ راجدھانی میں 19مارچ کو ایک بہت بڑا جلسہ عام منعقد کرے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande