پی ایم مودی نے اگنیویش اگروال کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا
نئی دہلی، 8 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ویدانتا گروپ کے چیئرمین انل اگروال کے بڑے بیٹے اگنیویش اگروال کےاچانک انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اگنیویش اگروال کا نیویارک میں 49 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ انل اگروال کی ایکس پوسٹ
PM-modi-condolence-agnivesh-agarwal-demise


نئی دہلی، 8 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ویدانتا گروپ کے چیئرمین انل اگروال کے بڑے بیٹے اگنیویش اگروال کےاچانک انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اگنیویش اگروال کا نیویارک میں 49 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔

انل اگروال کی ایکس پوسٹ پر دی گئی اطلاع پروزیر اعظم مودی نے لکھا’’جناب اگنیوش اگروال کا اچانک انتقال انتہائی حیران کن اور افسوسناک ہے۔ اس دلی خراج عقیدت میں آپ کے گہرے رنج وغم کی جھلک واضح ہے۔ دعا ہے کہ آپ اور آپ کے خاندان کو طاقت اور ہمت ملتی رہے۔ اوم شانتی۔‘‘

غور طلب ہے کہ اگنیویش اگروال کی پیدائش 3 جون 1976 کو پٹنہ میں ہوئی تھی۔ انہوں نے اجمیر کے میو کالجسے تعلیم حاصل کی اور فجیراہ گولڈ کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے ہندوستان زنک کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande