وزیر اعظم مودی نے سومناتھ سوابھیمان پرو پر آشیرواد مانگا
نئی دہلی، 08 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو سومناتھ سوابھیمان پرو کی شروعات کے موقع پر شری سومناتھ مہادیو کا آشیروادمانگتے ہوئے ایک قدیم سنسکرت شلوک کا اشتراک کیا۔ وزیر اعظم مودی نے ایکس پوسٹ میں لکھا،’’شری سومناتھ مہادیو کی
PM-Modi-Shares-Shloka-Somnath-Swabhiman-Parv


نئی دہلی، 08 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو سومناتھ سوابھیمان پرو کی شروعات کے موقع پر شری سومناتھ مہادیو کا آشیروادمانگتے ہوئے ایک قدیم سنسکرت شلوک کا اشتراک کیا۔

وزیر اعظم مودی نے ایکس پوسٹ میں لکھا،’’شری سومناتھ مہادیو کی کرپا اور آشیروادسے آپ سب کی بھلائی ہو۔‘‘ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دوادش جیوترلنگا استوتر سے اس شلوک کا اشتراک کیا:

سوراشٹر دیشے وشدے تیرمئے جیوتیرمیم چندرکلاوتسم۔

بھکتی پردانائے کرپاوتیرنم تن سومناتھم شرنم پرپدے ۔

اس شلوک کا مفہوم یہ ہے کہ میں سوراشٹرریاست کے سب سے خوبصورت اور پر سکون مقام میں جیوترمے (دیپتی مان) اور چندرما جن کی پیشانی پر زیور کی طرح موجود ہے ، عقیدت مندوں کو عقیدت بخشنے کے لئے کرپا سے اوتار بن کر آئے ان شری سومناتھ مہادیو کی میں شرن گرہن کرتا ہوں۔

قابل ذکر ہے کہ یہ شلوک سومناتھ جیوترلنگا کی شان کو بیان کرتی ہے، جسے بارہ جیوترلنگوں میں پہلا تصور کیا جاتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande