کانگریس ریاستی صدر سپکال پر بی جے پی کے باونکلے کا حملہ
امراوتی، 8 جنوری (ہ س) محصولات وزیر چندرشیکھر باونکلے نے کہا ہے کہ کانگریس کے ریاستی صدر ہرش وردھن سپکال بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی خراب کارکردگی کے باعث دباؤ میں ہیں اور اسی وجہ سے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کے خلاف متنازع بیانات دے رہے ہیں۔
MAHA POLITICS WAR OF WORDS BAWANKULE SAPKAL


امراوتی، 8 جنوری (ہ س) محصولات وزیر چندرشیکھر باونکلے نے کہا ہے کہ کانگریس کے ریاستی صدر ہرش وردھن سپکال بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی خراب کارکردگی کے باعث دباؤ میں ہیں اور اسی وجہ سے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کے خلاف متنازع بیانات دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپکال کو ایسے رویے کے بجائے ذہنی علاج کی ضرورت ہے۔

باونکلے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے انتخابی منشور کی اشاعت کے موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر آئندہ سپکال نے اسی طرح کے بیانات دیے تو جس ضلع میں وہ بولیں گے، وہاں کے بی جے پی کارکن اس کا جواب دیں گے۔

باونکلے نے سپکال کے اس بیان پر بھی سخت ردعمل ظاہر کیا جس میں انہوں نے صبح کی پریس کانفرنس میں وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کے بارے میں طنزیہ الفاظ استعمال کیے تھے۔ باونکُلے نے کہا کہ سپکال کے دورِ قیادت میں کانگریس ہر جگہ کمزور پڑی ہے اور بلدیاتی انتخابات میں پارٹی سنگل ڈیجٹ تک سمٹ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے سپکال کے ریاستی صدر کے عہدے سے ہٹائے جانے کے اشارے مل رہے ہیں، اور اسی خوف کے تحت وہ بیانات دے رہے ہیں۔ باونکلے کے مطابق سپکال ان بیانات کی ویڈیوز راہل گاندھی کو بھیج کر خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ فڑنویس پر تنقید کرنے کی سپکال کی کوئی حیثیت نہیں اور اگر انہوں نے خود کو قابو میں نہ رکھا تو بی جے پی کارکن سخت ردعمل دیں گے۔

پریس کانفرنس میں رکن پارلیمان انل بونڈے، بی جے پی ضلع صدر ڈاکٹر نتین دھانڈے، انتخابی انچارج رکن اسمبلی سنجے کُٹے، رکن اسمبلی پرتاپ اڈسڈ، راجیش وانکھڑے، کیول رام کالے، پروین پوٹے اور شِورائے کُلکرنی بھی موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande