اورنگ آباد : کنڑ گھاٹ پر تیز رفتار کار کا حادثہ ، تین ہلاک، چار زخمی
اورنگ آباد ، 8 جنوری (ہ س) اورنگ آباد ضلع کے کَنّڑ گھاٹ میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایک سڑک حادثے نے 3 افراد کی جان لے لی، جبکہ 4 دیگر زخمی ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک کار اچانک بے قابو ہو کر گھاٹ کی ریلنگ سے ٹکرا گئی۔ پولیس کے مطا
MAHA ACCIDENT CAR HITS RAILING THREE DEAD


اورنگ آباد ، 8 جنوری (ہ س) اورنگ آباد ضلع کے کَنّڑ گھاٹ میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایک سڑک حادثے نے 3 افراد کی جان لے لی، جبکہ 4 دیگر زخمی ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک کار اچانک بے قابو ہو کر گھاٹ کی ریلنگ سے ٹکرا گئی۔

پولیس کے مطابق احمد نگر ضلع کے شویگاؤں سے 7 افراد ایک کار میں سفر کر رہے تھے۔ رات کے وقت جیسے ہی گاڑی کَنّڑ گھاٹ کے قریب پہنچی، ڈرائیور کا توازن بگڑ گیا اور تیز رفتار کار سیدھی ریلنگ سے جا لگی۔ شدید ٹکر کے باعث گاڑی کا اگلا حصہ بری طرح متاثر ہوا۔

حادثے کی خبر ملتے ہی چالیس گاؤں دیہی پولیس جائے حادثہ پر پہنچی اور زخمیوں کو فوری طور پر چالیس گاؤں رورل اسپتال لے جایا گیا۔ ابتدائی طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے تُکارام رامبھاؤ امبھوڑے عمر 27 سال، شیکھر رمیش دورپٹے عمر 31 سال اور گھنشیام رامہری پسوٹے عمر 30 سال کو مردہ قرار دیا۔

پولیس نے بتایا کہ حادثے میں شدید زخمی یوگیش سونونے، اکشے گیرے اور گیانیشور مودے کو مزید علاج کے لیے دھولیہ کے سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ تُشّار گھوگے کا علاج ایک نجی اسپتال میں کیا جا رہا ہے۔ پولیس کی جانب سے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفصیلی تفتیش جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande