
نئی دہلی 8 جنوری (ہ س )۔
انٹیگریٹیڈ میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے آیوش) اور آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے ایک وفد نے ’این سی آئی ایس ایم‘ کی چیئرمین ڈاکٹر منیشا ااپندر کوٹیکر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں اوراین سی آئی ایس ایم کے تحت قائم بورڈ کے دیگر عہدے داروں کو مبارکباد پیش کی۔ خاص طور سے ڈاکٹر سشرت کنوجیا (صدر، بورڈ آف ایتھکس اینڈ رجسٹریشن)، ڈاکٹر الّم پربھو گ±ڈا (صدر، بورڈ آف آیورویدا)، پروفیسر عاصم علی خاں (صدر، بورڈ آف یونانی، سدھا اینڈ سووا رِگپا) اور پروفیسر مظاہر عالم وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔
وفد کی قیادت دہلی بھارتیہ چکتسا پریشد کے سابق صدر ڈاکٹر آر ایس چوہان نے کی۔ اس موقع پر وفد نے درخواست کی کہ رینیول کے لیے درکار پوائنٹس کے مقصد کے تحت سی ایم ای کرانے کے لیے ایک گائڈ لائن جاری کی جائے تاکہ گزشتہ برسوں میں جو بدنظمی ہوتی رہی اس کا سدباب ہوسکے۔ یاد رہے کہ اس بدنظمی کی وجہ سے سی ایم ای کو این سی آئی ایس ایم کے نئے حکم نامہ تک منسوخ کردیا گیا ہے۔ چونکہ آیوروید، یوگا، نیچروپیتھی، یونانی، سدھا اور سووا رِگپا طریقہ علاج کے لیے حکومت ہند کا یہ کمیشن ایک ریگولیٹری باڈی ہے۔ اس لیے یہاں سے جاری تمام احکامات مذکورہ تمام طریقہ علاج کے لیے یکساں اختیارات کے حامل ہوں۔ یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ این ایم سی کی طرح این سی آئی ایس ایم سے وابستہ ڈاکٹروں کو تمام اختیارات حاصل ہوں۔ وفد میں آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں کے علاوہ سی سی آئی ایم کے سابق رکن ڈاکٹر این کے چھاونیہ، ڈاکٹر رمن کھنّہ، ڈاکٹر اوپی وشسٹ، ڈاکٹر ایم عثمان، ڈاکٹر آر پی پنچال، ڈاکٹر ارون کٹاریہ اور ڈاکٹر کے کے سنگھل شامل تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais