سابق وزیر اعلی بھوپیش بگھیل کو آسام کا سینئر آبزرور مقرر کیا گیا
رائے پور، 8 جنوری (ہ س)۔ 2026 کے اسمبلی انتخابات کے لئے، کانگریس پارٹی نے چار ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اپنے سب سے زیادہ بھروسہ مند اور جارحانہ امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے۔ چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی بھوپیش بگھیل کو آسام کے
FORMER-CM-BHUPESH-APPOINTED-SENIOR-OBSERVER-ASSAM


رائے پور، 8 جنوری (ہ س)۔ 2026 کے اسمبلی انتخابات کے لئے، کانگریس پارٹی نے چار ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اپنے سب سے زیادہ بھروسہ مند اور جارحانہ امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے۔ چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی بھوپیش بگھیل کو آسام کے لیے آبزرور(مشاہد) مقرر کیا گیا ہے۔

بھوپیش بگھیل کو آسام اسمبلی انتخابات کے لیے سینئر مشاہد کے طور پر مقرر کرتے ہوئے کانگریس قیادت نے واضح کر دیا ہے کہ پارٹی اس بار پوری طاقت کے ساتھ الیکشن لڑے گی۔ذمہ داری ملتے ہی، بھوپیش بگھیل نے بدھ کی شام دیر گئے سوشل میڈیا پر لکھا،’’آسام میں ملی اس ذمہ داری اور اعتماد کے لیے اعلیٰ قیادت کا شکریہ... لڑیں گے اور جیتیں گے!‘‘

غور طلب ہے کہ 2026 میں ملک کی چار ریاستوں مغربی بنگال، تمل ناڈو، کیرالہ، آسام اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں اسمبلی انتخابات متوقع ہیں۔ کانگریس نے ان ریاستی انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande