آئی -پیک کے سربراہ پرتیک جین کے خاندان نے ای ڈی کے خلاف چوری کی شکایت درج کرائی
کولکاتا، 8 جنوری (ہ س)۔سیاسی مشاورتی ادارہ انڈیا پولیٹیکل ایکشن کمیٹی (آئی -پیک) کے سربراہ پرتیک جین کے خاندان نے جمعرات کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی ) کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ شکایت میں الزام عائد کیا گیا کہ ان کی کولکاتامیں واقع ر
FIR-against-Ed-kolkata-IPAC-Prateek-Jain-Family


کولکاتا، 8 جنوری (ہ س)۔سیاسی مشاورتی ادارہ انڈیا پولیٹیکل ایکشن کمیٹی (آئی -پیک) کے سربراہ پرتیک جین کے خاندان نے جمعرات کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی ) کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ شکایت میں الزام عائد کیا گیا کہ ان کی کولکاتامیں واقع رہائش گاہ پر چھاپے ماری کے دوران ای ڈی کے اہلکاروں نے اہم دستاویزات چوری کر لئے۔

پولیس حکام کے مطابق پرتیک جین کی بیوی نے شیکسپیئر سرانی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ لاؤڈن اسٹریٹ کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران گھر سے اہم اور ضروری دستاویزات غائب ہو گئے ہیں۔ پولیس افسر نے کہا،’’ہمیں ای ڈی کے خلاف باقاعدہ چوری کا الزام موصول ہوا ہے۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے اور جانچ کے نتائج کی بنیاد پر مناسب کارروائی کی جائے گی۔‘‘

ای ڈی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ تلاشی کارروائی صبح 6 بجے کے قریب شروع ہوئی اور نو گھنٹے سے زیادہ تک جاری رہی۔ ایجنسی کی ٹیم سہ پہر تین بجے کے قریب پرتیک جین کے گھر سے نکلی۔

اہم بات یہ ہے کہ جمعرات کو، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (پی ایم ایل اے) کے تحت آئی -پیک کے دفتر اور کولکاتا میں اس کے ڈائریکٹر پرتیک جین کی رہائش گاہ پر منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے تحت کوئلے کی اسمگلنگ کے مبینہ گھوٹالے کی چھان بین کی۔

آئی -پیک ترنمول کانگریس کو سیاسی مشاورت فراہم کرتا ہے اور پارٹی کے آئی ٹی اور میڈیا آپریشنز کا انتظام کرتا ہے۔ ایجنسی کا سالٹ لیک آفس اور جین کی لاؤڈن اسٹریٹ رہائش گاہ ان تقریباً 10 مقامات میں شامل ہیں جن پر ای ڈی نے بیک وقت چھاپے مارے ہیں، جن میں دہلی کے چار مقامات بھی شامل ہیں۔ چھاپوں کے دوران مرکزی نیم فوجی دستے بھی موجود تھے۔

اس دوران ،مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ای ڈی کے چھاپے ماری کے دوران پرتیک جین کی رہائش گاہ اور بعد میں سالٹ لیک میں آئی پی اے سی کے دفتر کا دورہ کیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مرکزی ایجنسی ترنمول کانگریس کی انتخابی حکمت عملی سے متعلق اندرونی دستاویزات، ہارڈ ڈسک اور حساس ڈیٹا کو ضبط کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے ایف آئی آر درج کرنے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد یہ شکایت درج کروائی گئی ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات اس سال کی پہلی ششماہی میں ہونے والے ہیں۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande