
اداکار کنال کھیمو کی ویب سیریز ’’سنگل پاپا‘‘ کا پریمیئر دسمبر 2025 میں ہوا تھا اور چھ قسطوں پر مشتمل اس کامیڈی- ڈرامہ نے ریلیز کے ساتھ ہی تیزی سے فلم شائقین کے درمیان اپنی جگہ بنا لی۔ زبردست ردعمل کے بعد، سیریز کےمیکرز اب دوسرے سیزن کے ساتھ واپسی کے لیے تیار ہیں۔ نیٹ فلکس نے باضابطہ طور پر’’سنگل پاپا2 ‘‘کا اعلان کر دیا ہے ، جس کے بعد شائقین کا جوش و خروش واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔
اسٹریمنگ پلیٹ فارم نے 'سنگل پاپا 2' کا نیا پوسٹر شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا،’’مبارک ہو، سیزن 2 ہونے والاہے۔ سنگل پاپا: سیزن 2، جلد آرہا ہے، صرف نیٹ فلکس پر۔‘‘ اس اعلان کے ساتھ ہی ناظرین سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور نئی قسط کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
سیریز کی کہانی گہلوت خاندان کے کٹھی -میٹھی نوک جھوک اور جذباتی رشتوں کے گرد گھومتی ہے۔ کنال کھیمو نے گورو گہلوت کا کردار ادا کیا، جو ایک لاوارث بچے کو گود لینے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ان کے ساتھ نیہا دھوپیا، منوج پہوا، پراجکتا کولی اور دیانند شیٹی بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔ دوسرے سیزن سے ناظرین کو اور بھی زیادہ ہنسی، جذبات اور دل دہلا دینے والے لمحات ملنے کی امید ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد