
گنگٹوک، 4 جنوری (ہ س) جسٹس اے محمد مشتاق نے سکم ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا۔ سکم کے گورنر اوم پرکاش ماتھر نے آج راجدھانی کے لوک بھون میں منعقدہ ایک حلف برداری کی تقریب میں سکم ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس ، جسٹس اے محمد مشتاق کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔
لوک بھون کے آشیرواد ہال میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ، سکم قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر ایم این شیرپا اور ڈپٹی اسپیکر راج کماری تھاپا، جسٹس میناکشی مدار رائے اور سکم ہائی کورٹ کے جسٹس بھاسکر راج پردھان، وزراء، اراکین اسمبلی اور دیگر معززین موجود تھے۔
اس سے پہلے سکم حکومت کے چیف سکریٹری آر تلنگ نے چیف جسٹس اے محمد مشتاق کی تقرری کا نوٹیفکیشن اور وارنٹ پڑھ کر سنایا۔ تقریب حلف برداری کے بعد گورنر، وزیر اعلیٰ اور وہاں موجود معززین نے نئے چیف جسٹس کو مبارکباد دی۔
کیرالہ ہائی کورٹ کے جج جسٹس اے محمد مشتاق نے آج سے سکم ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھال لیا۔ وہ سکم ہائی کورٹ کے سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس جسٹس وشوناتھ سومددر کی جگہ لے رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ نے سکم ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس ، جسٹس مشتاق کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے آج سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر ایک پوسٹ میں جسٹس مشتاق کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد