پی ڈبلیو ایل نیلامی میں خاتون پہلوانوں کا دبدبہ، یوئی سوساکی پر ریکارڈ بولی
نئی دہلی، 4 جنوری (ہ س)۔ پرو ریسلنگ لیگ (پی ڈبلیو ایل) 2026 کی کھلاڑی نیلامی میں خاتون پہلوانوں نے زبردست چھاپ چھوڑی۔ اس نیلامی کی سب سے بڑی کشش رہیں جاپان کی اسٹار پہلوان اور ٹوکیو اولمپک گولڈ میڈل فاتح یوئی سوساکی، جنہیں ہریانہ تھنڈرز نے ریکارڈ 6
جاپان کی اسٹار پہلوان اور ٹوکیو اولمپک گولڈ میڈل فاتح یوئی سوساکی


نئی دہلی، 4 جنوری (ہ س)۔ پرو ریسلنگ لیگ (پی ڈبلیو ایل) 2026 کی کھلاڑی نیلامی میں خاتون پہلوانوں نے زبردست چھاپ چھوڑی۔ اس نیلامی کی سب سے بڑی کشش رہیں جاپان کی اسٹار پہلوان اور ٹوکیو اولمپک گولڈ میڈل فاتح یوئی سوساکی، جنہیں ہریانہ تھنڈرز نے ریکارڈ 60 لاکھ روپے کی بولی لگا کر اپنے ساتھ جوڑا۔ یہ اب تک کی پی ڈبلیو ایل نیلامی میں کسی خاتون پہلوان کے لیے سب سے بڑی رقم ہے۔

خواتین کے 53 کلوگرام وزن زمرے میں ورلڈ چیمپئن شپ میڈل فاتح ہندوستان کی انتم پنگھال کو یو پی ڈومینیٹرز نے 52 لاکھ روپے میں خریدا۔ وہیں، خواتین کے 62 کلوگرام زمرے میں پورٹو ریکو کی اینا گوڈینیز کو پنجاب رائلز نے 46 لاکھ روپے میں اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ اس کے علاوہ دہلی دنگل واریئرز نے خواتین کے 76 کلوگرام زمرے میں آذربائیجان کی اناستاسیا الپائیوا کو 27 لاکھ روپے میں خریدا۔

نیلامی میں کیٹیگری اے+ (مارکی) کے سبھی پہلوانوں کی بیس پرائس 18 لاکھ روپے رکھی گئی تھی، لیکن کئی کھلاڑیوں پر بولی اس سے کہیں زیادہ گئی۔ مردوں کے زمرے میں بھی بڑے سودے دیکھنے کو ملے، جہاں پولینڈ کے رابرٹ بارن کو مہاراشٹر کیسری نے 55 لاکھ روپے میں خریدا۔ وہیں، پیرس اولمپک کانسے کا تمغہ فاتح امن سہراوت کو ٹائیگرز آف ممبئی دنگل نے 51 لاکھ روپے میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔ دہلی دنگل واریئرز نے آذربائیجان کے توران بائراموف کو جوڑا، جبکہ یو پی ڈومینیٹرز نے میخائلوف واسل اور آرمن آندریسیاں کو ٹیم میں شامل کر اپنی مضبوطی بڑھائی۔

پی ڈبلیو ایل 2026 کی نیلامی کا عمل ابھی جاری ہے۔ کھلاڑیوں کو چار زمروں - اے+ (مارکی)، اے، بی اور سی - میں بانٹا گیا ہے، جن کی بیس پرائس بالترتیب 18 لاکھ، 12 لاکھ، 8 لاکھ اور 3 لاکھ روپے طے کی گئی ہے۔ لیگ کا کل پرس 12 کروڑ روپے کا ہے، جس میں چھ فرنچائزیوں کو 2-2 کروڑ روپے الاٹ کیے گئے ہیں۔ ٹیمیں نو وزن زمروں (پانچ مرد اور چار خواتین) میں مقابلہ کریں گی۔

ہر ٹیم کو 9 سے 12 پہلوانوں کا اسکواڈ بنانا ہوگا، جس میں چار غیر ملکی کھلاڑی (دو مرد اور دو خواتین) شامل ہونا لازمی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہر ٹیم میں کم از کم ایک کیٹیگری سی کا پہلوان ہونا ضروری ہوگا۔ آنے والے راؤنڈز میں نیلامی اور تیز ہونے کی امید ہے، جہاں فرنچائزیاں پی ڈبلیو ایل 2026 کے لیے اپنی ٹیموں کو حتمی شکل دیں گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande