وزیر اعظم مودی آج وارانسی میں 72 ویں نیشنل والی بال ٹورنامنٹ کا افتتاح کریں گے
نئی دہلی، 04 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج دوپہر 12 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 72 ویں نیشنل والی بال ٹورنامنٹ کا افتتاح کریں گے۔ افتتاحی تقریب وارانسی کے ڈاکٹر سمپورنانند اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی۔ آٹھ روزہ اس اسپورٹس ایونٹ ک
بی جے پی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے اس پروگرام کی معلومات ایکس پر شیئر کی ہے۔


نئی دہلی، 04 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج دوپہر 12 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 72 ویں نیشنل والی بال ٹورنامنٹ کا افتتاح کریں گے۔ افتتاحی تقریب وارانسی کے ڈاکٹر سمپورنانند اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی۔ آٹھ روزہ اس اسپورٹس ایونٹ کا اختتام 11 جنوری کو ہوگا۔ یہ جانکاری سرکاری پریس ریلیز میں دی گئی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے یہ اطلاع ایکس پر شیئر کی ہے۔

سرکاری پریس ریلیز کے مطابق، اس ٹورنامنٹ میں ملک بھر کی مختلف ریاستوں اور اداروں کی نمائندگی کرنے والی 58 ٹیموں کے حصے کے طور پر 1,000 سے زیادہ کھلاڑی حصہ لیں گے۔ ٹورنامنٹ میں ہندوستانی والی بال میں مسابقت، کھیل کے جذبے اور ٹیلنٹ کے اعلیٰ معیاروں کا مظاہرہ ہونے کی امید ہے۔

وارانسی میں 72 ویں نیشنل والی بال مقابلے کا انعقاد شہر میں اسپورٹس انفراسٹرکچر کو مضبوط کرنے اور ایتھلیٹک کی ترقی کو فروغ دینے کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ انعقاد اہم قومی پروگراموں کے مرکز کے طور پر وارانسی کی پہچان کو اور مستحکم کرتا ہے اور ثقافتی اور کھیل سرگرمیوں کی میزبانی میں شہر کے بڑھتے کردار کے مطابق ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande