پتھورا گڑھ میں گاڑی کھائی میں گرنے سے دو ہلاک، ایک زخمی
دہرادون، 3 جنوری (ہ س)۔ پتھورا گڑھ ضلع میں کیرنبیچل کے قریب ایک آلٹو کار 300 میٹر گہری کھائی میں گر گئی۔ گاڑی میں سوار تین افراد میں سے دو موقع پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ ایک زخمی کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔موصولہ اطلاع کے مطابق حادثہ آج دوپہر
پتھورا گڑھ میں گاڑی کھائی میں گرنے سے دو ہلاک، ایک زخمی


دہرادون، 3 جنوری (ہ س)۔ پتھورا گڑھ ضلع میں کیرنبیچل کے قریب ایک آلٹو کار 300 میٹر گہری کھائی میں گر گئی۔ گاڑی میں سوار تین افراد میں سے دو موقع پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ ایک زخمی کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔موصولہ اطلاع کے مطابق حادثہ آج دوپہر پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر پتھورا گڑھ چوکی سے سب انسپکٹر پریم اپریدی کی قیادت میں ایس ڈی آر ایف کی ٹیم فوراً جائے وقوعہ کے لیے روانہ ہوگئی۔ جائے وقوعہ پر پہنچنے پر معلوم ہوا کہ گاڑی میں تین افراد سوار تھے۔ زخمیوں میں سے ایک کو مقامی لوگوں نے پہلے ہی بحفاظت بچا لیا تھا اور اسے ہسپتال بھیج دیا گیا تھا۔ باقی دو موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے مشکل جغرافیائی حالات میں، دونوں متوفی کی لاشوں کو 300 میٹر گہری کھائی سے نکالا اور انہیں تقریباً 1.5 کلومیٹر پیدل دشوار گزار پہاڑیوں اور ندیوں سے سڑک تک پہنچایا۔ لاشوں کو مقامی انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا اور 108 ایمبولینس سروس کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا۔مرنے والوں میں حیات سنگھ ولد لکشمن سنگھ عمر 38 سال ساکن گاو¿ں سات سیلنگ اور سنجے کمار ولد پریم رام ساکن گاﺅں پانڈا ضلع پتھورا گڑھ شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande