تمل ناڈو میں تمل ناڈو گارنٹیڈ پنشن اسکیم کا نفاذ
چنئی، 3 جنوری (ہ س)۔ تمل ناڈو حکومت نے تمل ناڈو گارنٹیڈ پنشن اسکیم کو لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو سرکاری ملازمین اور اساتذہ کو بڑی راحت فراہم کرتی ہے۔ وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے اس سلسلے میں ایک سرکاری حکم نامہ جاری کیا ہے۔ سرکاری افسران او
تمل ناڈو میں تمل ناڈو گارنٹیڈ پنشن اسکیم کا نفاذ


چنئی، 3 جنوری (ہ س)۔

تمل ناڈو حکومت نے تمل ناڈو گارنٹیڈ پنشن اسکیم کو لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو سرکاری ملازمین اور اساتذہ کو بڑی راحت فراہم کرتی ہے۔ وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے اس سلسلے میں ایک سرکاری حکم نامہ جاری کیا ہے۔

سرکاری افسران اور اساتذہ پرانی پنشن اسکیم کو لاگو کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے طویل عرصے سے احتجاج کر رہے ہیں۔ حکومت کے اس فیصلے کو ان کے مطالبات کی تکمیل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

نئی پنشن اسکیم کے تحت ملازمین کو ان کی آخری تنخواہ کا 50 فیصد بطور پنشن ملے گا۔ فیملی پنشن 60 فیصد مقرر کی گئی ہے۔ کسی ملازم کی موت کی صورت میں، خاندان کو 20 لاکھ روپے تک کی مالی امداد ملے گی۔ مزید برآں، سروس کی مدت نامکمل ہونے پر بھی کم از کم پنشن کا انتظام کیا گیا ہے۔

ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ اس اسکیم کا مقصد سرکاری ملازمین اور اساتذہ کو مستقل، محفوظ اور یقینی پنشن کے فوائد فراہم کرنا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande