سعودی پرو لیگ 26-2025 : ایوان ٹونی کے دو گولوں کی بدولت النصر کی سیزن میں پہلی شکست
سعودی پرو لیگ 26-2025 : ایوان ٹونی کے دو گولوں کی بدولت النصر کی سیزن میں پہلی شکست جدہ، 03 جنوری (ہ س)۔ انگلینڈ کے اسٹرائیکر ایوان ٹونی کے شاندار دو گولوں کی بدولت الاہلی سعودی نے کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم، جدہ میں جمعہ کی رات کھیلے گئے مق
کرسٹیانو رونالڈو اور ایوان ٹونی


سعودی پرو لیگ 26-2025 : ایوان ٹونی کے دو گولوں کی بدولت النصر کی سیزن میں پہلی شکست

جدہ، 03 جنوری (ہ س)۔ انگلینڈ کے اسٹرائیکر ایوان ٹونی کے شاندار دو گولوں کی بدولت الاہلی سعودی نے کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم، جدہ میں جمعہ کی رات کھیلے گئے مقابلے میں النصر کو 2-3 سے ہرا دیا۔ سعودی پرو لیگ 26-2025 میں النصر کی یہ پہلی شکست ہے۔ میچ کی شروعات سے ہی الاہلی نے النصر کی بہترین ڈیفنسو لائن کا پورا فائدہ اٹھایا۔ پہلے ہی منٹ میں گالینو کا شاٹ کراس بار سے ٹکرایا، جس سے گھریلو ٹیم کے ارادے صاف نظر آئے۔ ساتویں منٹ میں گالینو کے اسکوائر پاس پر ایوان ٹونی نے گیند کو جال میں پہنچا کر الاہلی کو سبقت دلائی۔

ٹونی نے 20 ویں منٹ میں اپنا دوسرا گول داغا، جب انہوں نے اپنے ہی ہاف سے آئے پاس پر دوڑ لگاتے ہوئے النصر کے گول کیپر نواف العقیدی کو چکمہ دیتے ہوئے دمدار شاٹ لگایا اور اسکور 0-2 کر دیا۔ حالانکہ، 30 ویں منٹ میں النصر کو قسمت کا ساتھ ملا، جب الاہلی کے گول کیپر عبدالرحمن الصانبی سے عبدالالہ العمری کا نسبتاً آسان شاٹ ان کے پیروں کے بیچ سے نکل کر گول میں چلا گیا۔ اس کے بعد ہاف ٹائم سے ٹھیک پہلے العمری نے ہی مارسیلو بروزووچ کے کارنر پر زوردار ہیڈر لگا کر اسکور 2-2 سے برابر کر دیا۔

ہاف ٹائم سے پہلے ٹونی نے ایک اور گول کرنے کا موقع بنایا، لیکن ان کا شاٹ پوسٹ کے نچلے حصے سے ٹکرایا اور دونوں ٹیمیں برابری پر بریک پر گئیں۔ دوسرے ہاف میں الاہلی کے میریہ ڈیمیرل نے فیصلہ کن گول کیا۔ ایوان ٹونی نے میتھیس گونکالویس کی فری کک کو فنکارانہ انداز میں پیچھے کی طرف ہک کیا، جس پر ڈیمیرل نے چھ گز کے باکس کے اندر سے ہیڈر لگا کر گیند کو جال میں پہنچایا۔

اس کے بعد النصر نے گیند پر زیادہ قبضہ بنائے رکھا، لیکن برابری کا گول کرنے کے لیے کوئی صاف موقع نہیں بنا سکا۔ میچ کے آخری لمحات میں ماحول گرم ہو گیا اور دونوں ٹیموں کے ایک ایک کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دکھایا گیا۔ الاہلی کے علی مجرشی کو جواو فیلکس کو تھپڑ مارنے کے لیے باہر کا راستہ دکھایا گیا، جبکہ النصر کے نواف بوشل کو آخری ڈیفنڈر کے طور پر فاول کرنے پر لال کارڈ ملا۔

النصر کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کی کارکردگی پھیکی رہی۔ پورے 90 منٹ میں ان کی واحد قابل ذکر کوشش پہلے ہاف میں لگایا گیا ایک ہیڈر رہا، جو ہدف سے بھٹک گیا۔

اس ہار کے ساتھ النصر نے خطابی دوڑ میں اپنے حریف الہلال کو ٹاپ پوزیشن پر پہنچنے کا موقع دے دیا ہے، بشرطیکہ وہ 4 جنوری کو دمک کے خلاف جیت درج کرے۔ وہیں، الاہلی سعودی اس جیت کے باوجود چوتھے مقام پر بنا ہوا ہے، لیکن اس نے التعاون سے پوائنٹس کا فرق گھٹا کر تین کر لیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande