مہاراشٹر کے سندھو درگ ہوائی اڈے کو 24 گھنٹے چلانے کے لیے ڈی جی سی اے کی منظوری
نئی دہلی، 03 جنوری (ہ س)۔ مہاراشٹر کے کونکن علاقے میں واقع سندھو درگ ہوائی اڈے کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے )سے 24 گھنٹے چلانے کے لیے منظوری مل گئی ہے ، جس میں کم حد نگاہ اور خراب موسمی حالات بھی شامل ہیں۔ آئی آر بی انفراسٹ
Sindhudurg-Airport-in-Maharashtra-gets-DGCA-nod


نئی دہلی، 03 جنوری (ہ س)۔ مہاراشٹر کے کونکن علاقے میں واقع سندھو درگ ہوائی اڈے کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے )سے 24 گھنٹے چلانے کے لیے منظوری مل گئی ہے ، جس میں کم حد نگاہ اور خراب موسمی حالات بھی شامل ہیں۔

آئی آر بی انفراسٹرکچر ڈویلپرز نے اکتوبر 2021 میں ہوائی اڈے پر تجارتی کارروائیوں کا آغاز کیا تھا۔ ہوائی اڈے کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے ) نے انسٹرومنٹ فلائٹ رولز (آئی ایف آر) کے لیے سرٹیفائیڈ کیا ہے، جو حد نگاہ کم ہونے اور خراب موسمی حالات کے دوران ہوائی جہاز کے آپریشنز کو اہل بناتا ہے۔ ڈی جی سی اے کی اس منظوری میں سیٹلائٹ پر مبنی مطلوبہ نیویگیشن پرفارمنس (آر این پی ) طریقہ کار اور بیک اپ نیویگیشن ایڈز کی دستیابی شامل ہے۔ یہ سسٹم سال بھر تمام قسم کے ہوائی جہازوں کے لیے محفوظ لینڈنگ اور زیادہ قابل اعتماد فلائٹ آپریشن کو یقینی بناتے ہیں۔

آئی آر بی سندھو درگ ہوائی اڈے کےچیف ایڈوائزر اورسربراہ جے ایس سدانانے کہا کہ 24 گھنٹے ہر موسم میں آپریشن کی منظوری سے ہوائی اڈے پر بھروسے اور آپریشنل کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔ اس سے ایئر لائن کا اعتماد بڑھے گا، ٹریفک میں مسلسل اضافہ ہو گا اور پورے کونکن خطے کی اقتصادی اور سیاحتی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande