پولیس نے سندر بنی علاقے میں ایک شخص کو منشیات سمیت گرفتار کیا
پولیس نے سندر بنی علاقے میں ایک شخص کو منشیات سمیت گرفتار کیا جموں، 03 جنوری (ہ س)۔ ضلع راجوری کے سندربنی علاقے میں پولیس نے گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ایک شخص کو گرفتار کر کے اُس کے قبضے سے ممنوعہ نشہ آور مادہ برآمد کیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق پول
Arrested


پولیس نے سندر بنی علاقے میں ایک شخص کو منشیات سمیت گرفتار کیا

جموں، 03 جنوری (ہ س)۔ ضلع راجوری کے سندربنی علاقے میں پولیس نے گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ایک شخص کو گرفتار کر کے اُس کے قبضے سے ممنوعہ نشہ آور مادہ برآمد کیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس اسٹیشن سندربنی کی ایک ٹیم نے آئی ٹی آئی کالج کے قریب جی وی پولیس ناکہ پر معمول کی چیکنگ مہم شروع کر رکھی تھی۔ اسی دوران جموں سے راجوری کی جانب آ رہی ایک مسافر گاڑی کو تلاشی کے لیے روکا گیا۔

تلاشی کے دوران ایک مسافر کے قبضے سے تقریباً چار گرام نشہ آور مادہ برآمد کیا گیا۔ گرفتار کیے گئے شخص کی شناخت سکندر شاہ ولد مناور حسین شاہ، سکنہ دھراج، تحصیل کوٹرنکا ضلع راجوری کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے ملزم کو موقع پر ہی تحویل میں لے کر برآمد شدہ مادہ کو قانونی ضابطوں کے تحت ضبط کر لیا۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن سندربنی میں ایف آئی آر نمبر 1/2026 زیر دفعات 08، 21 اور 22 این ڈی پی ایس ایکٹ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاکہ نشہ آور مادہ کے ماخذ اور ممکنہ نیٹ ورک کا پتہ لگایا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande