
نئی دہلی، 3 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو وارانسی میں 72ویں قومی والی بال چیمپئن شپ کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم دفتر کے مطابق وزیراعظم دوپہر 12 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مقابلے کا آغاز کریں گے۔ افتتاحی تقریب وارانسی کے ڈاکٹر سمپورنانند اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔
یہ قومی والی بال چیمپئن شپ 4 سے 11 جنوری تک جاری رہے گی جس میں ملک بھر کی 58 ٹیموں کے ایک ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لیں گے۔ مختلف ریاستوں اور اداروں کی نمائندگی کرنے والی ٹیمیں اس چمپئن شپ میں اعلیٰ سطح کے مقابلے، کھیل اور ہنر کا مظاہرہ کریں گی۔
وارانسی میں اس قومی چمپئن شپ کی میزبانی سے شہر میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو فروغ ملے گا۔ مزید برآں، یہ ایونٹ بڑے قومی کھیلوں کے مقابلوں کے مرکز کے طور پر وارانسی کی شناخت کو مزید مضبوط کرے گا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد