
نئی دہلی، 3 جنوری (ہ س):۔
نائب صدرجمہوریہ سی پی رادھا کرشنن، وزیر داخلہ امت شاہ، اور کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ہفتہ کو ساوتری بائی پھولے کو ان کےیوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا، اور قومی خدمات میں ان کے تعاون کو یاد کیا۔
نائب صدر رادھا کرشنن نے ایک ایکس پوسٹ میں کہا، ساوتری بائی پھولے کے یوم پیدائش پر، میں ہندوستان میں خواتین کی تعلیم کے علمبردار اور دانشورمصلح کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
امت شاہ نے کہا کہ ساوتری بائی پھولے نے خواتین کے تعلیم کے بنیادی حق کو یقینی بنا کر خواتین کو بااختیار بنانے کو ایک نئی سمت دی۔ ان کی متاثر کن زندگی قوم کی تعمیر میں ہمیشہ مشعل راہ رہے گی۔
کانگریس صدر کھڑگے نے کہا کہ ساوتری بائی پھولے نے سماج کے محروم، دلت، مظلوم اور استحصال زدہ طبقات کے حقوق کے لیے ثابت قدمی سے جدوجہد کی اور خواتین کی تعلیم اور بااختیار بنانے میں انمول اور تاریخی شراکت کی۔
لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے کہا کہ ساوتری بائی پھولے کی محرومیوں اور استحصال زدہ لوگوں کے حقوق کے لیے جدوجہد اور سماجی انصاف کے لیے ان کی شراکت ہمیشہ ہم وطنوں کی رہنمائی کرتی رہے گی۔
پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ ساوتری بائی پھولے کی تعلیم اور سماجی مساوات کے لیے جدوجہد ہندوستانی سماج کے لیے رہنمائی کی روشنی ہے۔
کوئلہ اور کانوں کے وزیر جی کشن ریڈی نے کہا کہ ساوتری بائی پھولے کی زندگی اور کام نسلوں کو تعلیم کے ذریعے مساوات، وقار اور بااختیار بنانے کے لیے جدوجہد کرنے کی ترغیب دیتا رہے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ