معمر شخص کا لائسنس یافتہ ریوالور سے گولی مار کر قتل
نئی دہلی، 3 جنوری (ہ س)۔ باہری شمالی ضلع کے نریلا تھانہ علاقے کے تحت گھوگھا گاو¿ں میں ہفتے کے روز ایک 55 سالہ شخص کو لائسنس یافتہ ریوالور سے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا، زمین کے سودے کے تنازعہ پراس واردات کو انجام دیا گیا۔ واقعہ کے بعد ملزم خود
معمر شخص کا لائسنس یافتہ ریوالور سے گولی مار کر قتل


نئی دہلی، 3 جنوری (ہ س)۔

باہری شمالی ضلع کے نریلا تھانہ علاقے کے تحت گھوگھا گاو¿ں میں ہفتے کے روز ایک 55 سالہ شخص کو لائسنس یافتہ ریوالور سے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا، زمین کے سودے کے تنازعہ پراس واردات کو انجام دیا گیا۔ واقعہ کے بعد ملزم خود تھانے گیا اور اعتراف جرم کر لیا۔ پولیس کے مطابق دنیش کمار اور بھوپ سنگھ 3 جنوری کو نریلا پولیس اسٹیشن گئے تھے۔دنیش کمار نے پولیس کو بتایا کہ اس نے گھوگھا گاو¿ں کے رہنے والے دھرم پال کو اپنے لائسنسی ریوالور سے گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ پولیس نے فوری طور پر دنیش کا ریوالور ضبط کرلیا۔

دنیش کمار کی اطلاع کے بعد پولیس کی ایک ٹیم گھوگھا گاو¿ں پہنچی۔ دھرم پال کی لاش اس کے ٹیوب ویل کے پاس سے برآمد ہوئی تھی۔ گردن اور ناک سے خون بہہ رہا تھا۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد متوفی کی شناخت اس کے بیٹے پردیپ نے جائے وقوعہ پر کی۔ اطلاع ملنے پر کرائم ٹیم اور ایف ایس ایل کی ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور شواہد اکٹھے کئے۔ پولیس نے دنیش کمار اور بھوپ سنگھ کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی۔

پولیس افسر کے مطابق بیٹے کے بیان کی بنیاد پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ دنیش کمار اور بھوپ سنگھ نے جائیداد کی فروخت کے لین دین پر تنازعہ کے بعد اس کے والد راکیش کے قتل کی سازش کی۔ پولیس حکام کے مطابق دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande