بھوپال میں 7 ریلوے ٹریک پار کرنے والا ملک کا پہلا آر او بی بنے گا، وزیر سارنگ نے معائنہ کیا
بھوپال، 03 جنوری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے کھیل اور نوجوان بہبود وزیر وشواس کیلاش سارنگ نے ہفتہ کو بھوپال کے نشاط پورہ کوچ فیکٹری آر او بی تعمیراتی مقام کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران وزیر سارنگ نے افسران کو ہدایت دی کہ تعمیراتی کام کے معیار، وقت کی
وزیر سارنگ نے نشاط پورہ کوچ فیکٹری آر او بی تعمیراتی مقام کا کیا معائنہ


بھوپال، 03 جنوری (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے کھیل اور نوجوان بہبود وزیر وشواس کیلاش سارنگ نے ہفتہ کو بھوپال کے نشاط پورہ کوچ فیکٹری آر او بی تعمیراتی مقام کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران وزیر سارنگ نے افسران کو ہدایت دی کہ تعمیراتی کام کے معیار، وقت کی حد اور حفاظتی معیارات کا مکمل طور پر خیال رکھا جائے۔ انہوں نے انجینئروں سے کہا کہ آر او بی کی تعمیر میں کسی بھی قسم کی تکنیکی خامی یا لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے، اس لیے ہر مرحلے کی احتیاط سے نگرانی اور جانچ یقینی بنائی جائے۔

وزیر سارنگ نے بتایا کہ نشاط پورہ کوچ فیکٹری آر او بی ملک کا پہلا ایسا ریلوے اوور برج ہوگا، جو ایک ساتھ 7 ریلوے ٹریک کے اوپر سے گزرے گا۔ یہ آر او بی بھوپال ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم-1 علاقے سے شروع ہو کر چھولا واقع کھیڑا پتی ہنومان مندر تک پہنچے گا۔ پروجیکٹ کے بلا رکاوٹ نفاذ کے لیے پی ڈبلیو ڈی، ریلوے، ایف سی آئی سمیت سبھی متعلقہ محکموں کے درمیان بہتر تال میل کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس سے کسی بھی قسم کی انتظامی یا تکنیکی رکاوٹ نہ آئے۔

وزیر سارنگ نے بتایا کہ یہ طویل الانتظار ریلوے اوور برج نومبر 2026 تک مکمل کر عوام کے لیے وقف کر دیا جائے گا۔ اس آر او بی کی تعمیر سے نئے اور پرانے بھوپال کے درمیان چھولا اور کروند علاقے کی کنیکٹیوٹی مضبوط ہوگی اور تقریباً 9 لاکھ شہریوں کو سیدھا فائدہ ملے گا۔

وزیر سارنگ نے بتایا کہ آر او بی کی تعمیر کے بعد کروند، بیرسیا، بیرا گڑھ، ودیشا کی طرف سے آنے جانے والے شہریوں کو بھوپال ریلوے اسٹیشن تک پہنچنا آسان ہوگا۔ پرانے شہر سے بھیل علاقے جانے والے لوگوں کے لیے بھی یہ آر او بی انتہائی مفید ثابت ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ اریرا کالونی، شاہ پورہ سمیت شہر کے کئی اہم علاقوں سے آمدورفت آسان ہوگی۔ مستقبل میں یہی آر او بی بھوپال ایئرپورٹ تک آنے جانے کے لیے بھی ایک اہم رابطہ سڑک کے طور پر مفید رہے گا۔

وزیر سارنگ نے بتایا کہ آر او بی کی تعمیر کے لیے ریاستی حکومت کے ذریعے ریلوے کو رقم منتقل کر دی گئی ہے۔ اس کی تعمیر ریلوے کے ذریعے کرائی جائے گی۔ معائنے کے دوران بھوپال میئر مالتی رائے، ریلوے، محکمہ تعمیرات عامہ (پی ڈبلیو ڈی)، محکمہ مال، ایف سی آئی، پولیس سمیت متعلقہ محکموں کے سینئر افسران موجود رہے۔ وزیر سارنگ نے کہا کہ یہ پروجیکٹ بھوپال کی مجموعی شہری ترقی اور ٹریفک سدھار کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ اس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی، بلکہ جام کے مسئلے میں بھی کمی آئے گی اور شہر کی معاشی و سماجی سرگرمیوں کو نئی رفتار ملے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande