مدھیہ پردیش میں سردی اور کوہرے کا قہر جاری، جنوری میں 20-15 دن کولڈ ویو کا الرٹ
مدھیہ پردیش میں سردی اور کوہرے کا قہر جاری، جنوری میں 20-15 دن کولڈ ویو کا الرٹ ۔ اندور-بھوپال-گوالیار میں بارش کا بھی امکان بھوپال، 03 جنوری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں ٹھنڈ کا اثر مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ درجہ حرارت میں گراوٹ کے سبب عام لوگ ٹھٹھرن محس
ایم پی موسم فائل فوٹو


مدھیہ پردیش میں سردی اور کوہرے کا قہر جاری، جنوری میں 20-15 دن کولڈ ویو کا الرٹ

۔ اندور-بھوپال-گوالیار میں بارش کا بھی امکان

بھوپال، 03 جنوری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں ٹھنڈ کا اثر مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ درجہ حرارت میں گراوٹ کے سبب عام لوگ ٹھٹھرن محسوس کر رہے ہیں اور شام ڈھلتے ہی سڑکوں پر سناٹا نظر آ نے لگتا۔ جمعہ کو ریاست کے آدھے حصے میں کہیں گھنا تو کہیں درمیانی کوہرا چھایا رہا۔ 15 شہروں میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سیلسیس سے نیچے درج کیا گیا۔ سنیچر کی صبح بھی شمالی اضلاع میں کوہرے کا اثر برقرار رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، ریاست میں اگلے تین دنوں تک گھنا کوہرا چھائے رہنے کا امکان ہے۔ اس کے بعد سردی اور تیز ہوگی۔ اس بار دسمبر میں بھوپال اور اندور سمیت کئی اضلاع میں 15 سے 16 دن تک کولڈ ویو (سرد لہر) چلی۔ یہی صورتحال جنوری میں بھی برقرار رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پہاڑی ریاستوں میں ہو رہی برف باری اور ویسٹرن ڈسٹربنس کی سرگرمی کے سبب مدھیہ پردیش میں ٹھنڈ کا اثر اور بڑھے گا۔ صبح کے وقت گھنے کوہرے کے ساتھ ساتھ کولڈ ویو، کولڈ ڈے اور کڑاکے کی سردی کا دور جاری رہے گا۔ جمعہ کو جیٹ اسٹریم کی رفتار 213 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی، جس سے دن میں ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں۔

سال کے پہلے دن گوالیار میں ہلکی بارش درج کی گئی۔ وہیں، بھوپال اور اندور میں بھی بارش کے آثار ظاہر کئے گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کا اندازہ ہے کہ جنوری میں 15 سے 20 دن تک کولڈ ویو چل سکتی ہے۔ کڑاکے کی ٹھنڈ کا دور جنوری کے دوسرے ہفتے سے شروع ہو کر مہینے کے آخر تک برقرار رہ سکتا ہے۔

جمعرات-جمعہ کی رات پچمڑھی ریاست کا سب سے ٹھنڈا مقام رہا۔ کوہرے کے سبب بھوپال، اندور، اجین اور گوالیار کی طرف جانے والی کئی ٹرینیں دو گھنٹے تک تاخیر سے چلیں۔ دہلی سے آنے والی مالوہ، شتابدی، سچکھنڈ سمیت دیگر ٹرینوں پر بھی کوہرے کا اثر پڑا۔ کھجوراہو میں ویزیبلٹی (حد نگاہ) 50 میٹر تک سمٹ گئی۔ بھوپال، دتیا، گوالیار، رتلام، دموہ، ریوا، ساگر، ستنا، گنا، اندور، رائسین، راج گڑھ، اجین، ملاجکھنڈ، شیوپور، نرمداپورم، سیونی، نوگاوں اور منڈلا میں بھی ویزیبلٹی بے حد کم رہی۔

حالانکہ، رات کے درجہ حرارت میں ہلکا اضافہ درج کیا گیا۔ بھوپال، اندور، گوالیار اور اجین میں کم از کم درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس سے اوپر رہا۔ صرف پچمڑھی، شیوپوری، ٹیکم گڑھ، راج گڑھ، ریوا اور نوگاوں میں ہی درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس سے نیچے ریکارڈ کیا گیا۔

اس سردی کے موسم میں پہلی بار ایسا دیکھنے کو ملا جب دن کا درجہ حرارت بھی رات جیسا ٹھنڈا رہا۔ جمعہ کو دتیا میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16.8 سیلسیس ڈگری، گنا اور نوگاوں میں 17 ڈگری، گوالیار میں 17.4 ڈگری، ٹیکم گڑھ میں 18 ڈگری، کھجوراہو میں 18.2 ڈگری اور شیوپور میں 19.4 ڈگری، پچمڑھی میں 20.2 ڈگری، رتلام میں 21.1 ڈگری، ریوا میں 21.8 ڈگری، ستنا میں 22.4 ڈگری، اجین میں 22.5 ڈگری، دموہ میں 23 ڈگری، بھوپال-سیدھی میں 23.6 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ کئی شہروں میں کولڈ ڈے جیسی صورتحال برقرار رہی۔

4 جنوری کو گوالیار، شیوپوری، دتیا، بھنڈ، مرینا، شیوپور، ریوا، ستنا، پنا، چھترپور، ٹیکم گڑھ، نیواڑی، میہر، سنگرولی، سیدھی، شہڈول اور امریا میں کوہرے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ وہیں، 5 جنوری کو گوالیار، چمبل، ساگر، ریوا اور شہڈول ڈویژن میں کوہرے کا اثر زیادہ دیکھنے کو ملے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande